لاہور، سول سوسائٹی کا پریس کلب کے باہر امجد صابری کے قتل کیخلاف مظاہرہ
شیعہ نیوز ( پاکستان شیعہ خبر رساں ادارہ )لاہور پریس کلب کے باہر سول سوسائٹی نیٹ ورک پاکستان کی جانب سے کراچی میں معروف قوال امجد علی صابری کے قتل کیخلاف احتجاجی مظاہرہ کیا گیا اور شھید کی یاد میں چراغ روشن کئے گئے۔
زرائع کے مطابق سول سوسائٹی نیٹ ورک کی جانب سے امجد علی صابری کی المناک شھادت کیخلاف لاہور پریس کلب کے باہر کئے جانیوالے احتجاجی مظاہرے کی قیادت صدر سول سوسائٹی نیٹ ورک پاکستان عبداللہ ملک نے کی۔ مظاہرین سے خطاب کرتے ہوئے عبداللہ ملک نے کہا کہ امجد علی صابری کے بہمانہ قتل کی جتنی مذمت کی جائے وہ کم ہے جبکہ ان کی شہادت ملک کا امن تباہ کرنے کی ایک گھناونی سازش ہے۔ انہوں نے کہا کہ حکومت عوام کو تحفظ فراہم کرنے میں ناکام ہو چکی ہے جبکہ سول سوسائٹی یہ مطالبہ کرتی ہے کہ امجد علی صابری شھید کے قتل میں ملوث تکفیری دہشتگردوں کو فوری طور پر گرفتار کر کے قرار واقعی سزا دی جائے۔
اس موقع پر شھید امجد علی صابری کی یاد میں سول سوسائٹی کی جانب سے چراغ بھی روشن کئے گئے۔