پاکستانی شیعہ خبریں

چمن،پاک افغان سرحدپرمشکوک گاڑی سےاسلحہ وگولابارودبرآمد

شیعہ نیوز ( پاکستانی شیعہ خبر رساں ادارہ ) چمن : چمن پاک افغان سرحد پر مشکوک گاڑی پر ایف سی کی فائرنگ سے ڈرائیور ہلاک ہوگیا، گاڑی کے خفیہ خانوں سے اسلحہ اور بارود برآمد کرلیا گیا ہے۔ ایف سی ذرائع کے مطابق چمن پاک افغان بارڈر پر مشکوک گاڑی کو رکنے کا اشارہ دیا گیا، جس پر گاڑی نہ رکنے پر ایف سی کے اہل کاروں کی جانب سے فائرنگ کے نتیجے میں گاڑی کا ڈرائیور ہلاک ہوگیا۔ دوران تلاشی گاڑی کے خفیہ خانوں سے اسلحہ اور بارود برآمد کرلیا گیا ہے، ذرائع کے مطابق گاڑی افغانستان سے پاکستان میں داخل ہورہی تھی۔

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button