Uncategorized

ہر مسلمان بلاتفریق مسلک مظلوم فلسطینی بھائیوں پر مظالم رکوانے کے لئے آواز بلند کرے، علامہ عارف واحدی

شیعہ نیوز ( پاکستانی شییعہ خبر رساں ادارہ ) شیعہ علماء کونسل پاکستان کے مرکزی سیکرٹری جنرل علامہ عارف حسین واحدی نے کہا ہے کہ علامہ سید ساجد علی نقوی کی ہدایت پر وفاقی دارالحکومت، چاروں صوبوں، کشمیر، گلگت بلتستان سمیت ملک بھر کے تمام شہروں، قصبوں، دیہاتوں اور ٹاونز میں جمعتہ الوداع کے موقع پر یوم القدس کی ریلیاں، مظاہرے، سیمینارز اور مذاکروں کا انعقاد کئے جانے کے تمام انتظامات مکمل کر لئے گئے ہیں، علامہ عارف حسین واحدی کا کہنا تھا کہ اقوام متحدہ، او آئی سی اور مسلم ممالک اپنی ذمہ داریاں ادا کریں اور اسرائیلی جارحیت رکوانے میں اپنا مثبت کر دار ادا کریں، ہر مسلمان کی ذمہ داری بنتی ہے کہ وہ بلاتفریق مسلک یہودیوں سے قبلہ اول کو آزاد اور مظلوم فلسطینی بھائیوں پر مظالم رکوانے کے لئے ہر سطح پر آواز بلند کریں۔ 

علامہ عارف حسین واحدی نے یہ بات مرکزی آفس میں منعقدہ مرکزی یوم القدس کمیٹی پاکستان کے اجلاس میں کی، علامہ عارف واحدی کا یوم القدس کے سلسلے میں کئے گئے انتظامات پر اطمینان کا اظہار کرتے ہوئے ان کا کہنا تھا کہ اجلاس میں تیاریوں کے تمام پہلوں کا باریک بینی سے جائزہ لیا گیا اور ملک کے تمام صوبائی، ڈویژن، ضلعی اور تحصیل و یونٹ سطح کے تمام عہدیداران کی کاکردگی کا جائزہ لیا گیا، اجلاس میں حکومتی ذمہ داران اور پولیس انتظامیہ سے بھی توقع کا اظہار کیا کہ وہ سابقہ روایات کو برقرار رکھتے ہوئے ریلیوں کو سیکورٹی کو یقینی بنایئں گے اور انتظامیہ کے ساتھ ہمارے لوگوں کا تعان مثالی ہو گا۔

 

 

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button