Uncategorized
امجد صابری سچے عاشق رسولﷺ تھے، ان کی وفات سے پیدا ہونے والا خلا پر نہیں ہو سکے گا، علامہ اظہر حسین کاظمی
شیعہ نیوز ( پاکستانی شیعہ خبر رساں ادارہ ) مجلس وحدت المسلمین ضلع جھنگ کے سربراہ اور جامعہ شمس العلوم قائم بھروانہ کے مہتمم علامہ اظہر حسین کاظمی نے عالمی شہرت یافتہ قوال امجد صابری کے قتل کی مذمت کرتے ہوئے کہا ہے کہ وہ سچے عاشق رسولﷺ تھے اور ان کی وفات سے پیدا ہونے والا خلا کبھی پر نہیں ہو سکے گا۔ جھنگ میں صحافیوں سے گفتگو کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ اسلام بے گناہوں کا خون بہانے کی کسی قیمت پر اجازت نہیں دیتا اس لیے دہشت گردوں کا اسلام سے کوئی تعلق نہیں، بلکہ مذکورہ عناصر مسلمانوں کے ساتھ ساتھ پوری انسانیت کے بھی بدترین دشمن ہیں۔ انہوں نے کہا کہ امجد صابری کو موت کے گھاٹ اتار کر کراچی میں امن تباہ کرنے کی کوشش کی گئی، لیکن قوم اب ملک دشمن عناصر کی کوئی سازش کامیاب نہیں ہونے دے گی۔