Uncategorized

یوم القدس، لاہور میں سکیورٹی کے انتہائی سخت انتظامات

شیعہ نیوز ( پاکستانی شیعہ خبر رساں ادارہ ) سی سی پی او لاہور امین وینس نے کہا ہے کہ جمعتہ الوداع کے موقع پر صوبائی دارالحکومت میں مساجد، امام باگاہوں اور دیگر مذہبی مقامات کی فول پروف سکیورٹی کو یقینی بنا یا گیا ۔

زرائع کے مطابق میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے سی سی پی او کا کہنا تھا کہ جمعتہ الواع پر شہر میں 6 ہزار سے زائد افسر اور جوان سکیورٹی کے فرائض سرانجام دینے کیلئے تعینات کیے گئے تھے۔ جبکہ شہر کے داخلی اور خارجی راستوں پر اضافی نفری تعینات کی گئی ۔ سی سی پی او نے مزید کہا کہ جمعتہ الوداع پر رمضان بازاروں، مارکیٹوں، شاپنگ پلازوں کی سکیورٹی بھی بڑھا دی گئی ہے اور نیشنل ایکشن پروگرام پر عملدرآمد کیلئے تمام وسائل بروئے کار لائے جا رہے ہیں۔ امین وینس نے کہا کہ یوم القدس کی مناسبت سے برآمد ہونیوالی آئی ایس او کی ریلی کی سکیورٹی کیلئے بھی خصوصی انتظامات کئے گئے تھے۔ انہوں نے بتایا کہ ریلی کے روٹ پر ٹریفک کا پلان بھی تشکیل دیا گیا تھا اور 2 ہزار ٹریفک وارڈنز تعینات کئے گئے تھے۔

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button