پاکستانی شیعہ خبریں

آمروں نے جہاد کے نام پر دہشتگردی کا بیج بویا،آصف علی زرداری

شیعہ نیوز ( پاکستانی شیعہ خبر رساں ادارہ ) پاکستان پیپلز پارٹی (پی پی پی) کے شریک چیئرمین آصف علی زرداری نے کہا ہے کہ 1977 میں ایک ڈکٹیٹر نے منتخب حکومت کا تختہ الٹ کر ملک میں تکفیری دہشتگردی کا بیج بویا تھا جس کی سزا قوم اب تک بھگت رہی ہے۔

زرائع کے مطابق سابق صدر مملکت آصف علی زرداری نے 5 جولائی 1977 کو ایک آمر کی جانب سے منتخب حکومت کا تختہ الٹنے کے 39 سال مکمل ہونے پر موقع پر ان خیالات کا اظہار کیا۔سابق صدر آسف علی زرداری کا کہنا تھا کہ آج کے دن ایک ڈکٹیٹر (ضیاء الحق) نے ملک میں جہاد کے نام پر تکفیری دہشتگرد ساز ٖفیکٹریوں کا نظام مربوط کیا، کہ جہاں جہاد کے نام پر دہشتگردوں کی افزائش کا کام شروع کیا گیا کہ جو ابتک جاری ہے۔مشکوک سیکیورٹی پالیسی اور مفادات کے لیے ملک میں جہادی ایجنڈا متعارف کروایا گیا تھا اور یہ مشکوک سیکیورٹی پالیسیاں آج بھی قوم کا تعاقب کررہی ہیں۔

سابق صدر کا کہنا تھا کہ آمروں نے پہلے افغان جہاد کے نام پر ملک کے جوانوں کے موت کے منہ میں دھکیلا پھر جب جہادِ افغانستان کا خاتمہ ہوا تو ان جہادی دہشتگردوں کو یا تو مروادیا گیا یا پھر انکو پاکستان میں جہاد کا فتویٰ دیکر ملک میں دہشتگردی کا پرمٹ جاری کردیا گیا۔وہی جہادی جو افغانستان کا دفاع کرنے گئے تھے اپنے وطن واپس آکر اپنے ہے وطن کو خاک و خون میں نہلانے لگے۔افغان جہاد کے نام پر ملک میں دہشتگرد ساز فیکٹریاں قائم کی گئیں کہ جہاں کبھی جہاد کی ترغیب دی گئی تھی اب وہاں مسلمانوں کی تکفیری کی باقاعدہ کلاسز جاری ہیں۔کراچی اور پشاور سمیت ملک بھر میں ان تکفیری دہشتگرد ساز فیکٹریوں کا راج ہے

سابق صدر آصف علی زرادی کا کہنا تھا کہ لیاقت علی خان سے لیکر بینظیر بھٹو شھید اور اس کے بعد امجد صابری کی شھادت تک پاکستان میں رونماء ہونے والے قومی سانحات میں ملوث تکفیری دہشتگرد ساز فیکٹریوں اور تکفیری دہشتگردوں کے فنڈز کا اجراء کیا جاناکھلی ملک دشمنی ہے۔تکفیری دہشتگرد ساز فیکٹریوں اور تکفیری دہشتگردوں کو قومی دھارے میں لانے کی بات کرنے والوں کو کراچی،کوئٹہ،پشاور ،پارہ چنار میںمعصوم لوگوں اور ملک کا دفاع کرنے والے جوانوں کا بہتا لہو نظر نھیں آیا ؟ تکفیری دہشتگرد اور انکے سہولت کار وطن عزیز کے جوانوں کاسفاکانہ قتلَ عام کرنے میں مصروف ہیں اور سیاسی جماعتوں کے سربراہاں اور صوبائی سربراہاں ان دہشتگرد مدارس اور دہشتگردوں کو پاکستانی عوام کے خون پسینے سے کمایا گیا پیسا دھان کرنے مٰن مصروف ہیں۔

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button