پاکستانی شیعہ خبریں

ڈیرہ اسماعیل خان میں شہید شاہد شیرازی کی ٹارگٹ کلنگ کے خلاف ایم ڈبلیو ایم کا شٹر ڈاؤن ہڑتال کا اعلان

شیعہ نیوز (پاکستانی شیعہ خبر رساں ادارہ) مجلس وحدت مسلمین پاکستان کے مرکزی ترجمان علامہ مختارامامی نے ڈیرہ اسماعیل خان میں شیعہ ٹارکٹ کلنگ کی نا رکنے والی کاروئیوں بالخصوص معروف وکیل اور ایم ڈبلیوایم کے ضلعی کونسل کے رکن شہید ایڈووکیٹ شاہد شیرازی کے بہیمانہ قتل کے خلاف کل شہر بھر میں مکمل شٹر ڈائون ہڑتال کا اعلان کردیا ہے ، میڈیاکو جاری بیان میں انہوں نے کہاکہ ڈیرہ اسماعیل خان میں تواترکے ساتھ جاری ٹارگٹ کلنگ کے خلاف تاجر کاروبارمراکزاور ٹرانسپوٹرز ٹرانسپورٹ بند رکھیں، شہید ایڈووکیٹ شاہد شیرازی کی نماز جنازہ بعد ظہر کوٹلی امام حسین ؑ میں ادا کی جائے گی، مجلس وحدت مسلمین کی اعلیٰ قیادت نماز جنازہ میں خصوصی شرکت کرے گی۔

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button