اسلامی تحریکیںپاکستانی شیعہ خبریںشہید سردار حاج قاسم سلیمانیہفتہ کی اہم خبریں

قاسم سلیمانی ؒشہادت کے بعد فرعونوں کیلئے زیادہ خطرناک ثابت ہوں گے

شہید قاسم سلیمانی اپنی زندگی میں بھی استعمار کی آنکھ کا کانٹا بنے رہے

شیعہ نیوز (پاکستانی شیعہ خبر رساں ادارہ) اصغریہ علم و عمل تحریک پاکستان کے مرکزی صدر شہزاد رضا چانڈیو نے کہا ہے کہ شہید قاسم سلیمانی اور شہید ابو مہدی المہندس کی شہادت کے بعد اسلامی مزاحمتی بلاک زیادہ پُرعزم ہو کر نئے جذبے سے امریکی اسرائیلی شیطانی سازشوں کے خلاف سرگرم عمل ہو چکا ہے۔

شہید قاسم سلیمانی اور شہید ابو مہدی المہندس کی دوسری برسی کی مناسبت سے منعقدہ کابینہ اجلاس سے خطاب کرتے ہوئے شہزاد رضا نے کہا کہ غاصب صیہونی حکومت کھلم کھلا امریکا کی ریاستی دہشتگردی کی حمایت کرنے میں مصروف ہے، درحقیقت اس مجرمانہ اقدام سے امریکا کا مقصد ناصرف عراق اور ایران بلکہ پورے خطے میں اسلامی مزاحمت کو کمزور کرنا ہے، لیکن وہ اس حقیقت سے غافل ہے کہ اس میں کوئی شک نہیں کہ جنرل قاسم سلیمانی اور ان کے ساتھیوں کا پاکیزہ خون اسلامی مزاحمت کے درخت کی آبیاری کرتے ہوئے اسے مزید طاقتور بنا دے گا۔

یہ خبر بھی پڑھیں ٹانک میں سیکیورٹی فورسز کا آپریشن، ٹی ٹی پی کے 2انتہائی اہم کمانڈر ہلاک

شہزاد رضا چانڈیو نے کہا کہ شہید قاسم سلیمانی شہادت کے بعد فرعونوں کیلئے زیادہ خطرناک ثابت ہوں گے۔ ان کا مزید کہنا تھا کہ شہید اپنی زندگی میں بھی استعمار کی آنکھ کا کانٹا بنے رہے اور امت مسلمہ کی امید اور ان کی شہادت نے بھی عالمی استکبار کو لرزا کر رکھ دیا ہے۔

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button