Uncategorized

دہشت گرد اسلام کا لبادہ اوڑھ کر ہم پر حملہ آور ہیں، وزیراعلیٰ سندھ

شیعہ نیوز ( پاکستانی شیعہ خبر رساں ادارہ )وزیراعلیٰ سندھ سید قائم علی شاہ نے کہا ہے کہ تکفیری دہشت گرد اسلام کا لبادہ اوڑھ کر ہم سمیت پوری عالمی دنیا پر حملہ آور ہیں۔عالمِ اسلام کی مقتدر شخصیات کو مشترکہ طور پر تکفیری دہشتگردی کے خلاف جامع اور واضع پالیسی وضع کرنی ہوگی۔

زرائع کے مطابق عمرے کی ادائیگی کے بعد کراچی پہنچنے پر وزیراعلی سندھ سید قائم علی شاہ کا کہنا تھا کہااسلام دشمن تکفیری دہشت گرد اسلام کا لبادہ اوڑھ کر ہم پر حملہ آور ہیں۔تکفیری دہشت گردوں نے مسجد نبوی اور دیگر مقاماتِ مقدسہ پر حملہ کرکے ثابت کردیا کہ وہ شعائر اللہ اور اسلامی تعلیمات کے دشمن ہیں۔شام،عراق میں تکفیری دہشتگردوں کی جانب سے انبیاء کرام اور آلِ رسول کے مقدسات پر حملوں کے بعد مدینہ منورہ پر تکفیری دہشتگردوں کے حملوں کے بعد یہ بات عیاں ہوچکی ہے کہ تکفیری دہشتگردوں کے عزائم کچھ اور ہی ہیں۔سعودی عرب،ترکی،شام،عراق،لیبیا،یمن اور بحرین میںمظلوم مسلمانوں پر حملہ آور تکفیری دہشتگردوں کے خلاف بھرپور آہنی ہاتھوں سے ہی نمٹا جانا چاہیئے۔

وزیر اعلیٰ سندہ کا کہنا تھا کہ عالمِ اسلام اور عالمی دنیا پر ہوے والی تکفیری دہشتگردی کے خلاف امتِ مسلمہ کی مقتدر شخصیات کو مشترکہ طور پر واضع اور جامعہ پالیسی وضع کرنی ہوگی۔ انہوں نے کہا کہ تکفیری دہشتگردی کے خلاف سعودی اور ایران سمیت پوری مسلم امہ کو متحد ہونا پڑے گا۔

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button