لاہور، سانحہ ڈی آئی خان کیخلاف مجلس وحدت مسلمین پاکستان کا احتجاجی مظاہرہ
شیعہ نیوز ( پاکستانی شیعہ خبر رساں ادارہ )ڈیرہ اسماعیل خان میں جاری شیعہ ٹارگٹ کلنک کیخلاف مجلس وحدت مسلمین پاکستان کے سربراہ علامہ راجہ ناصر عباس جعفری کی اپیل پر ملک گیر احتجاجی مظاہرے ہوئے، چاروں صوبوں سمیت آزاد کشمیر اور گلگت بلتستان کے تمام اضلاع میں بعد ازنماز جمعہ احتجاجی مظاہرے کئے گئے۔
زرائع کے مطابق لاہور میں مجلس وحدت مسلمین پاکستان کے کارکنوں نے لاہور پریس کلب کے باہر احتجاجی مظاہرہ کیا، احتجاجی مظاہرے سے خطاب کرتے ہوئے سیکرٹری جنرل مجلس وحدت مسلمین پاکستان لاہورڈویژن علامہ حسن رضا ہمدانی نے کہا کہ ڈی آئی خان میں ایڈووکیٹ سید شاہد شیرازی کی شہادت میں ملوث تکفیری دہشتگردوں کی گرفتاری تحریک انصاف کی حکومت پر قرض ہے۔ عمران خان کی کے پی کے ٹیم عوام کی جان و مال کے تحفظ میں ناکام ہو چکی ہے، اپنی شکست کو دیکھتے ہوئے تحریک انصاف کی حکومت تکفیری دہشتگردوں کو بھتہ دینے پر مجبور ہو چکی ہے۔ انہوں نے کہا کہ ملک بھر میں جاری مکتب تشیع دشمن پالیسیوں کیخلاف انشااللہ ہم 22 جولائی سے سڑکوں پر نکلیں گے اور اس احتجاجی تحریک کے سلسلے کو مزید آگے لے کر جائینگے۔ مظاہرین ہاتھوں میں دہشتگردی کیخلاف پلے کارڈ اٹھائے حکمرانوں کی نااہلی کیخلاف نعرے لگاتے رہے۔ مظاہرے میں علامہ ناصر مہدی، نجم الحسن، سید حسنین زیدی، سید حسین زیدی، افسر حسین خاں، نوید ترمذی، حسن رضا سمیت دیگر رہنماوں نے شرکت کی اور خطاب کیے۔