Uncategorized

داعش سمیت دیگر تکفیری فتنے عالم اسلام کو یرغمال بنانا چاہتے ہیں، طاہر اشرفی

شیعہ نیوز ( پاکستانی شیعہ خبر رساں ادارہ ) چیئرمین پاکستان علماء کونسل مولانا طاہر اشرفی نے مطالبہ کیا ہے کہ حکومت پاکستان سعودی حکام سے رابطہ کرکے حرمین الشریفین کی سکیورٹی کی پیش کش کرے۔

زرائع کے مطابق لاہور میں پریس کانفرنس کرتے ہوئے ان کا کہنا تھا کہ عالمی سفاک تکفیری دہشتگرد گروہ داعش کیے دہشتگردوں کی جانب سے سعودی عرب میںدھماکوں کیخلاف 11 جولائی کو اسلام آباد میں مذہبی جماعتوں کا اجلاس بلایا ہے اور اتوار کو ملک بھر میں سعودی عرب میں ہونے والے دھماکوں کیخلاف احتجاج کریں گے۔ طاہر اشرفی نے مزید کہا کہ عالمی تکفیری دہشتگرد گروہ داعش سمیت دیگر تکفیری فتنے عالم اسلام کو یرغمال بنانا چاہتے ہیں،اور ان تکفیری فتنوںکا اسلام سے کوئی تعلق نہیں۔ انہوں نے کہا کہ تکفیری دہشت گردوں نے سعودی عرب کے مقدس مقامات کو نشانہ بنا کر بھیانک پیغام دیا ہے، اس سے امت مسلمہ میں احساس بیدار نہ ہوا تو مستقبل میں مزید بھیانک نتائج سامنے آسکتے ہیں۔ انہوں نے کہا کہ دہشت گردی کے ناسور کے خاتمہ کیلئے پاک فوج کو اپنا کردار ادا کرنا ہوگا۔ انہوں نے کہا کہ فوری طور پر پاک فوج کے دستے سعودی عرب بھجوائے جائیں، جنہیں حرمین شریفین کی حفاظت کیلئے تعینات کیا جائے۔

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button