Uncategorized

اہلبیت اطہار سمیت بزرگان دین کے مقدس مزارات کا تحفظ مسلمانوں کی مشترکہ ذمہ داری ہے، علامہ امین شہیدی

شیعہ نیوز( پاکستانی شیعہ خبر رساں ادارہ ) کراچی کے علاقے انچولی سوسائٹی میں یوم انہدام جنت البقیع کے سلسلے میں احتجاجی مجلس منعقد کی گئی۔ مجلس کا اہتمام دستہ امام حسن علیہ السلام کی جانب سے کیا گیا تھا۔ مجلس سے خطاب کے دوران ایم ڈبلیو ایم کی شوریٰ عالی کے رکن علامہ امین شہیدی نے کہا کہ اہل بیت اطہار ؑ، ازواج مطہرات اور اصحاب رسول سمیت بزرگان دین کے مقدس مزارات کا تحفظ مسلمانوں کی مشترکہ ذمہ داری ہے اور جو لوگ دین اسلام کا نام استعمال کرکے یہ مکروہ فعل انجام دے رہے ہیں، وہ عناصر اللہ کی رحمت سے دور اور دنیا کی لعنت کے مستحق ہیں، ان کا مقصد ملت مسلمہ کو تقسیم کرنے کے سوا کچھ نہیں۔

علامہ فرقان حیدر عابدی نے کہا کہ آج ضرورت اس بات کی ہے کہ مسلمان متحد ہوں اور ایسے عناصر کی سرکوبی کی جائے جو جہاد کے نام پر مسلمانوں کا خون بہا رہے ہیں۔ بزرگ صوفی رہنماء خالد راؤ نے کہا کہ یہود و نصاریٰ کے ایجنٹ مسلمانوں کے خلاف سرگرم عمل ہیں۔ بعد ازاں احتجاجی ماتمی جلوس نکالا گیا، جس میں علامہ مقصود ڈومکی اور علامہ کاظم عباس نے خطاب کیا جبکہ ظفر عباس ظفر، شادمان رضا، علی صفدر، ساجد جعفری، عرفان حیدر، مزمل رضوی، ابرار حسن، علی ہادی اور دیگر نے نوحہ خوانی کی۔ جلوس شاہراہ پاکستان پر پہنچ کر اختتام پذیر ہوا۔ بعد ازاں دستہ امام حسن ؑ کے اراکین نے مہمانوں کا شکریہ ادا کیا۔

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button