Uncategorized

قرآن و سنت سے غلط طرز استدلال بلاد اسلامیہ میں دہشت گردی کا سب سے بڑا سبب ہے، اشرف آصف جلالی

شیعہ نیوز ( پاکستانی شیعہ خبر رساں ادارہ )  تحریک صراط مستقیم کے بانی اور چیئرمین تحریک لبیک یارسول اﷲ ﷺ ڈاکٹر محمد اشرف آصف جلالی نے فیصل آباد میں میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کہا ہے کہ یہود و نصاریٰ کے ایجنٹوں کا مدینہ منورہ میں دھماکے کرنا سعودی حکمرانوں اور تمام مسلمانوں کیلئے لمحہ فکریہ ہے۔ فیصل آباد میں صحافیوں سے بات چیت کرتے ہوئے تحریک صراط مستقیم کے سربراہ کا کہنا تھا کہ قرآن و سنت سے غلط طرز استدلال بلاد اسلامیہ میں دہشت گردی کا سب سے بڑا سبب ہے، مدینہ منورہ میں دھماکوں کے بعد پورا عالم اسلام سکتے میں ہے، جبکہ تمام اسلام دشمن قوتیں بغلیں بجا رہی ہیں، تا حال مجرموں کی عدم گرفتاری کی وجہ سے اُمت میں گہری تشویش پائی جارہی ہے۔ انہوں نے کہا کہ مسلمان سب کچھ برداشت کر سکتے ہیں مگر مدینۃ الرسولﷺ پر آنچ نہیں آنے دیں گے۔

 

 

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button