Uncategorized

کراچی : پولیس کی کارروائیاں،چاردہشت گردگرفتار،اسلحہ اور دستی بم برآمد

شیعہ نیوز ( پاکستانی شیعہ خبر رساں ادارہ ) کراچی: شہرقائد کے مختلف علاقوں میں پولیس نےٹارگٹڈ کارروائیوں کے دوران چار دہشت گردوں کو حراست میں لےکر اسلحہ اور دستی بم برآمد کرلیے. تفصیلات کے مطابق پولیس نے کراچی کے علاقے منگھوپیر میں کارروائی کر کے دو مبینہ دہشت گردوں کو گرفتار کر کےملزمان کے قبضے سے اسلحہ برآمد کرلیا. دوسری جانب قانون نافذ کرنے والے اداروں نے کراچی کے علاقے سچل میں چھاپہ مار کر دو دہشت گردوں کو گرفتار کرلیا،دہشت گردوں کے قبضے سے اسلحہ اور دستی بم بھی برآمد کرلیے گئے.

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button