Uncategorized
ایک اور شیعہ عزادار مقدس علی ریاستی اداروں کے ہاتھوں لاپتہ
شیعہ نیوز (پاکستانی شیعہ خبر رساں ادارہ) رحیم یار خان سے شیعہ جوان مقدس علی کوگھر کے باہر سے ریاستی اداروں نے حراست میں لے کر لاپتہ کردیا۔
چیئر مین وائس آف شیعہ مسنگ پرسنز راشد رضوی کے مطابق پاکستان کے مختلف شہروں سے شیعہ نوجوانوں کی جبری گمشدگی کا سلسلہ تاحال جاری ہے۔ رحیم یار خان میں مقدس علی نامی شیعہ عزادار کو انکے گھر کے باہر سے حراست میں لیا گیا ہے، جس کے بارے میں اب تک کوئی تفصیلات نہیں بتائی گئی ہیں۔ ذرائع کا کہنا ہے کہ انہیں ریاستی اداروں نے دیگر درجنوں شیعہ جوانوں کی طرح بلاجواز گرفتار کر کے لاپتہ کر دیا ہے۔
واضح رہے کہ وزیر اعظم عمران خان نے الیکشن سے قبل کہا تھا کہ پاکستانی شہریوں کا لاپتہ ہوجانا غیر قانونی ہے اور اگر تحریک انصاف کی حکومت آئی تو کوئی پاکستانی ایک دن کیلیے بھی لاپتہ نہیں رہے گا۔