مشرق وسطی

بحرین کے مختلف علاقوں میں عوامی احتجاج جاری

بحرین کے امریکہ نواز ڈکٹیٹر اور ظالم و جابر بادشاہ آل خلیفہ کے خلاف بحرین کے مختلف علاقوں میں عوامی احتجاج جاری ہے الفداء اسکوائر پر مظاہرین کی بڑی تعداد موجود ہے بحرینی عوام آیت اللہ شیخ عیسی قاسم کے گھر کی حفاظت کررہے ہین۔ ادھر بوری علاقہ میں بھی آل خلیفہ کی مخالفت اور آیت اللہ شیخ عیسی قاسم کی حمایت میں مظاہرے ہوئے ہیں۔

بحرین کے دارالحکومت منامہ میں بھی الفداء اسکوائر کے مظاہرین کی حمایت میں احتجاجی مظاہرہ ہوا ہے۔ اطلاعات کے مطابق بحرین کے مختلف علاقوں اور شہروں میں آیت اللہ شیخ عیسی قاسم کی حمایت اور آل خلیفہ کی مخالفت میں عوامی مظاہروں کا سلسلہ جاری ہے۔ واضح رہے کہ بحرین کی امریکہ نواز حکومت نے آیت اللہ شخ عیسی قاسم کی شہریت سب کرکے اپنے مکروہ چہرے کو ظاہر کردیا ہے۔

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button