Uncategorized

پی پی پی کا وزیراعلٰی سندھ کو ہٹانے اور رینجرز اختیارات میں توسیع کا فیصلہ

شیعہ نیوز ( پاکستانی شیعہ خبر رساں ادارہ ) پاکستان پیپلز پارٹی نے دبئی اجلاس میں وزیراعلٰی سندھ سمیت کابینہ میں اہم تبدیلیوں کا فیصلہ کر لیا۔ سندھ کے نئے وزیراعلٰی مراد علی شاہ ہوں گے۔ سندھ اسمبلی کے سپیکر آغا سراج درانی کو صوبائی وزیر جبکہ سکندر میندرو کو اسپیکر بنانے کا فیصلہ بھی کیا گیا ہے۔

ذرائع کے مطابق بلاول بھٹو اپنے قریبی رہنماؤں میں سے تین سے چار کو صوبائی حکومت میں مشیر لگوائیں گے۔ نثار کھوڑو کو سینیئر وزیر برائے داخلہ یا خزانہ مقرر کئے جانے کا امکان ہے۔ نادر مگسی، منظور وسان، ناصر شاہ اور ضیا لنجار بھی کابینہ میں شامل ہوں گے۔ وزیر داخلہ سہیل انور سیال اور وزیر بلدیات جام خان شورو کو عہدے سے ہٹانے کا فیصلہ بھی کیا گیا ہے۔ ذرائع کے مطابق سردار شاہ، فیاض بٹ، پیر مجیب، اصغر جونیجو بھی متوقع طور پر سندھ کے نئے وزراء میں شامل ہوں گے۔ڈپٹی سپیکر شہلا رضا کو ان کے عہدے سے ہٹا کر وزیر تعلیم مقرر کئے جانے کا امکان ہے۔ کابینہ میں 3 خواتین ارکان کو بھی شامل کیا جائے گا۔ محمد علی ملکانی کو دوبارہ وزارت ملنے کا امکان ہے جبکہ مولا بخش چانڈیو کے بھی دوبارہ مشیر اطلاعات مقرر ہونے کی اطلاعات ہیں۔

دوسری جانب پیپلز پارٹی کے دبئی میں ہونے والے اجلاس میں سندھ میں رینجرز کے قیام سے متعلق سمری فوری منظور کرنے کا فیصلہ کیا گیا ہے۔ پیپلز پارٹی ذرائع کے مطابق اجلاس میں کراچی میں رینجرز کو خصوصی اختیارات دینے کا بھی فیصلہ کیا گیا ہے۔ پیپلز پارٹی قیادت نے وزیراعلٰی سندھ کو متعلقہ سمریاں فوری منظور کرنے کی ہدایت کر دی، رینجرز کو پہلے سے حاصل شدہ اختیارات دیئے جائیں گے۔ پیپلز پارٹی قیادت کا دیگر معاملات کو بھی بات چیت کے ذریعے حل کرنے کا فیصلہ کیا گیا ہے۔

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button