Uncategorized

تکفیری دہشتگردوں نے پنجاب میں مضبوط پناہ گاہیں بنائی ہوئی ہیں، سربراہ پاکستان سنی تحریک

شیعہ نیوز ( پاکستانی شیعہ خبر رساں ادارہ )پاکستان سنی تحریک کے سربراہ محمد ثروت اعجاز قادری نے کہا ہے کہ ملک دشمن، اسلام دشمن تکفیری دہشتگردوں نے پنجاب میں مضبوط پناہ گاہیں بنائی ہوئی ہیں، سندھ اور پنجاب میں رینجرز کو یکساں اختیارات دیئے جائیں، ملک کو دہشتگردی و جرائم سے پاک کرکے ہی آگے بڑھا جا سکتا ہے۔

زرائع کے مطابق ان خیالات کا اظہار انہوں نے کراچی میں مرکز اہلسنت پر لاڑکانہ سے آئے ہوئے وفد سے گفتگو کرتے ہوئے کیا۔ ثروت اعجاز قادری نے کہا کہ رینجرز کو کراچی سمیت سندھ بھر میں جرائم پیشہ کے خلاف اختیارات دیئے جائیں، کراچی کا امن معاشی استحکام کی ضمانت ہے، تاجروں کے مسائل کے حل کیلئے ان کے ساتھ ہیں۔ انہوں نے کہا کہ ملک دشمن، اسلام دشمن تکفیری دہشتگردوں نے پنجاب میں مضبوط پناہ گاہیں بنائی ہوئی ہیں، سندھ اور پنجاب میں رینجرز کو یکساں اختیارات دیئے جائیں، ملک کو دہشتگردی و جرائم سے پاک کرکے ہی آگے بڑھا جا سکتا ہے، رینجرز کے اختیارات پر سیاست نہیں ہونی چاہیے، عوام رینجرز کی کارکردگی پر مکمل اعتماد کرتے ہیں، اور رینجرز کی بہتر کارکردگی کے سبب ہی کراچی میں عوام کی جان و مال کو تحفظ اور معاشی ترقی میں اضافہ ممکن ہوا ہے۔

ثروت اعجاز قادری نے کہا کہ عوام سے وعدے اور خواب دیکھانے کا وقت گذر چکا، اب حکمران عوام کو ان کے بنیادی حقوق مہیا کریں، سستی تعلیم اور انصاف کو یقینی بنایا جائے، مظلوموں کو انصاف دیئے بغیر پائیدار امن قائم نہیں ہو سکتا۔ انہوں نے کہا کہ کرپشن سے نجات اور عوام کے مسائل کے حل کیلئے سسٹم کو بدلنا ہوگا، عوام پاکستان کی ترقی و خوشحالی کیلئے ہر قسم کی قربانی دینے کو تیار ہیں، حکمران عوام کے مسائل سے منہ موڑنے کی بجائے ہنگامی بنیادوں پر حل کریں۔ سربراہ پی ایس ٹی کا مزید کہنا تھا کہ موجودہ وفاقی وصوبائی حکومتوں نے غربت کے خاتمے کیلئے خاطر خواہ اقدامات نہیں کئے، مہنگائی کے جن کو قابو کرنے کی بجائے بے قابو کر دیا گیا، جس کی وجہ سے غریب خودکشیاں کر رہے ہیں، موجودہ حکمران آئین اور حلف کی پاسداری کرتے ہوئے ملک کو مسائل کی دلدل سے باہر نکالیں، عوام کو روزگار مہیا کریں اور بیرونی قرضوں سے ملک و قوم کو نجات دلائیں۔

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button