Uncategorized
وزیر اعلیٰ سندھ قائم علی شاہ نے بلاول بھٹو کو اپنا ستعفیٰ پیش کردیا
شیعہ نیوز ( پاکستانی شیعہ خبر رساں ادارہ )وزیر اعلیٰ سندھ سید قائم علی شاہ نے پاکستان پیپلز پارٹی کے چیئرمین بلاول بھٹو کوزرداری کو اپنا استعفیٰ پیش کردیا۔
زرائع کے مطابق پاکستان پیپلز پارٹی کے چیئرمین بلاول بھٹو زرداری اور قائم علی شاہ کی ملاقات ہوئی جس میں قائم علی شاہ نے اپنا استعفیٰ پیش کیا۔ اس موقع پر قائم علی شاہ نے کہا کہ بھٹو خاندان کے ساتھ تین نسلوں سے ہوں اور مرتے دم تک رہوں گا۔ بلاول بھٹو نے قائم علی شاہ سے کہا کہ آپ ہمارے لیے قابل احترام اور اثاثہ ہیں۔ قائم علی شاہ اپنا گورنر سندھ کو اپنا استعفیٰ پیش کریں گے جس کی منظوری کے بعد سندھ کابینہ تحلیل ہو جائے گی۔