Uncategorized

پنجاب حکومت نے اوکاڑہ اور قصور میں کارکنان پر مقدمات درج کر کے بوکھلاہٹ کا ثبوت دیا ہے، ایم ڈبلیو ایم

شیعہ نیوز ( پاکستانی شیعہ خبر رساں ادارہ ) مجلس وحدت مسلمین کے سربراہ کی بھوک ہڑتال جاری ہے جسے ملک کی تمام مذہبی و سیاسی جماعتوں نے آئینی اور قانونی قرار دیا ہے، لیکن حکومت وقت کسی بیرونی ایجنڈے پر عملی پیرا ہے، آج علامہ راجہ ناصر عباس جعفری کی بھوک ہڑتال کی گونج عالم اسلام میں ہے حتی کی اقوام متحدہ کے دفتر کے سامنے بھی قائد وحدت سے اظہار یکجہتی کے لیے علامتی بھوک ہڑتالی کیمپ لگایا گیا۔

زرائع کے مطابق ان خیالات کا اظہار مجلس وحدت مسلمین صوبہ پنجاب کے صوبائی رہنما علی رضا طوری، مولانا اسد عباس آہیر، ضلعی آرگنائزر غلام شبیر بک اور دیگر نے رہنمائوں نے مظفرگڑھ پریس کلب میں پریس کانفرنس سے خطاب کرتے ہوئے کیا۔ رہنمائوں کا کہنا تھا کہ ناصر ملت کی کال پر ملک کے دیگر شہروں کی طرح مظفرگڑھ میں بھی خواتین نے 17جولائی کو ریلی نکالی اور 22 جولائی کو پانچ گھنٹے کا علامتی دھرنا دیا، انتظامیہ کی جانب سے مشکلات کے باوجود عوام کا صبر، حوصلہ اور عزم لائق تحسین ہے۔ اُنہوں نے مزید کہا کہ پنجاب حکومت کی جانب سے قصور اور اوکاڑہ میں بے گناہ کارکنان کی گرفتاری قابل مذمت ہے، حکومت ان اوچھے ہتھکنڈوں سے ہمیں مرغوب نہیں کرسکتی ۔ پوری قوم اپنے قائد کے حکم کی منتظر ہے، انشاء اللہ 7 اگست کو اسلام آباد میں قائد شہید کی برسی شایان شان طریقے سے منائی جائے گی۔

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button