Uncategorized
ساہیوال: سی ٹی ڈٰی کی کاروائی تکفیری دہشتگرد تنطیم سے رابطہ کرنیوالا امام مسجد گرفتار
شیعہ نیوز ( پاکستانی شیعہ خبر رساں ادارہ ) ساہیوال: سی ٹی ڈی نے تکفیری دہشتگرد تنظیم کے کارکنوں سے رابطہ کے الزام میں امام مسجد کو گرفتار کر لیا۔ ساہیوال میں وزیراعلیٰ پنجاب کے ڈسٹرکٹ ہسپتال کے دورہ کے موقع پر سراغ رساں اداروں نے امام مسجد کی کالز ریکارڈ کیں جن سے تکفیری دہشتگرد تنظیم کے کارکنوں سے رابطے کا پتہ چلا تھا جس پر سی ٹی ڈی نے کارروائی کرتے ہوئے سول ہسپتال کی مسجد کے امام قاری محمد عثمان کو گرفتار کر لیا اور موبائل فون وغیرہ بھی قبضہ میں لے لیے ،ملزم کے خلاف مقدمہ درج کر لیا گیا ہے۔