Uncategorized

مراد علی شاہ حلف اٹھانے کے بعد سب سے پہلے رینجرز کو پورے سندھ میں اختیارات دیں، خرم شیر زمان

شیعہ نیوز ( پاکستانی شیعہ خبر رساں ادارہ )تحریک انصاف کے رہنما اور وزرارت اعلیٰ کے ناکام امیدوار خرم شیر زمان نے کہا ہے کہ مراد علی شاہ وزارت اعلیٰ کا حلف اٹھانے کے بعد سب سے پہلے رینجرز کو اختیارات دیں تاکہ صوبے میں امن و امان کو موثر انداز سے قائم کیا جا سکے۔

زرائع کے مطابق سندھ اسمبلی کے اجلاس کے بعد میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے پاکستان تحریک انصاف کے رکن سندھ اسمبلی خرم شیر زمان کا کہنا تھا کہ اللہ نے وزیر اعلیٰ کی سیٹ کے لیے مقابلے کی ہمت دی، جانتا تھا کہ اپوزیشن ساتھ نہیں دے گی اور تین ووٹ ہی حاصل کروں گا۔ انہوں نے کہا کہ مراد علی شاہ کو تحریک انصاف کی طرف سے مبارکباد پیش کرتا ہوں اور ان کے لیے دعا گو ہوں کہ وہ صوبے اور شہر کی خدمت کریں۔انہوں نے کہا کہ مراد علی شاہ حلف اٹھانے کے بعد سب سے پہلے رینجرز کو پورے سندھ میں اختیارات دیں، اگر ملزم کراچی میں جرم کرکے لاڑکانہ بھاگ جائے تو اسے پکڑنے کے لیے رینجرز کو اجازت دی جائے۔ ان کا کہنا تھا کہ کچھ تو تھا جس کی وجہ سے اتنی بڑی تبدیلی آئی ہے، آٹھ سال بعد کسی دوسرے شخص کو صوبے کا بیڑا اٹھانے کا موقع دیا گیا۔ خرم شیر زمان نے کہا کہ سندھ میں تعلیم، صحت، پانی کی قلت، اداروں میں کرپشن اور امن و امان کی خراب صورتحال جیسے مسائل ہیں، ان سارے معاملات پر مراد علی شاہ کو توجہ دینی ہوگی۔

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button