Uncategorized

مغرب میں اسلامو فوبیا کا بڑھتا رجحان تشویشناک ہے، علامہ ریاض شاہ

شیعہ نیوز ( پاکستانی شیعہ خبر رساں ادارہ) فرانس میں دہشتگردی کی آڑ میں مسجدوں کو بند کرنا قابل مذمت ہے، دہشتگردی کو اسلام سے جوڑنا اسلام دشمنی ہے۔ فرانس حکومت مسلمانوں کیساتھ امتیازی سلوک بند کرے، مسلمان دہشتگرد نہیں بلکہ دہشتگردی کا شکار ہیں۔

زرائع کے مطابق ان خیالات کا اظہار جماعت اہلسنّت پاکستان کے مرکزی ناظم اعلی علامہ سید ریاض حسین شاہ نے لاہور میں ایک تقریب سے خطاب کے دوران کیا۔ علامہ ریاض حسین شاہ کا کہنا تھا کہ انتہا پسند ہر مذہب میں موجود ہیں، مسلمانوں پر دہشتگردی کا لیبل لگانا ظلم اور ناانصافی ہے، اسلام امن و محبت کا دین ہے، انسانی حقوق کے عالمی ادارے مسلمانوں کیساتھ ہونیوالے امتیازی سلوک کا نوٹس لیں۔ سید ریاض حسین شاہ نے مزید کہا کہ عالمی ایجنڈے کے تحت اسلام کو مٹانے اور مسلمانوں کو دبانے کی سازش کی جا رہی ہے، امت مسلمہ اسلام دشمن سازشوں کا مقابلہ کرنے کیلئے متحد ہو جائے، اسلام قتل ناحق کا سب سے بڑا مخالف اور انسانی جان کی حرمت کا سب سے بڑا علمبردار ہے، مغرب میں اسلامو فوبیا کا بڑھتا رجحان تشویشناک ہے۔ انہوں نے کہا کہ استعماری اور طاغوتی طاقتوں نے مسلمانوں کیخلاف سازشیں تیز کردی ہیں، اسلام دشمن قوتیں مغرب میں اسلام کی بڑھتی ہوئی دعوت سے خوف زدہ ہیں، مغرب میں چرچ فروخت ہو رہے ہیں اور مسجدوں میں اضافہ ہو رہا ہے۔

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button