پاکستانی شیعہ خبریں

بیرونی قوتیں تکفیری دہشتگردوں کے ذریعے معصوم شہریوں کو نشانہ بنا رہی ہیں، انجمن تاجران کوئٹہ

شیعہ نیوز ( پاکستانی شیعہ خبر رساں ادارہ) بیرونی قوتیں تکفیری دہشتگرد عناصر کے ہاتھوں فورسز سمیت نہتے اور معصوم شہریوں کو بھی نشانہ بنا رہی ہیں، حکومت اور قانون نافذ کرنے والے ادارے ان واقعات کو سنجیدہ نہیں لے رہے ہیں، جسکی وجہ سے ہر گزرتے دن کے ساتھ کوئٹہ شہر کے حالات ایک بار پھر تیزی سے بدامنی کی طرف جا رہے ہیں۔

زرائع کے مطابق ان خیالات کا اظہار انجمن تاجران کے مرکزی صدر رحیم آغا حاجی عاشق اچکزئی، ملک محی الدین لہڑی، حاجی نصرالدین کاکڑ، عین الدین ترین، غلام مہدی ہزارہ، چیئرمین حاجی فاروق شاہوانی، حاجی موسیٰ خان ترین، افتخار حسین، ڈاکٹر علی احمد قمبرانی، نصراللہ شاہوانی، یعقوب شاہ کاکڑ، حیدر آغا شہاب الدین آغا و دیگر نے اپنے ایک مشترکہ بیان میںکیا۔تاجر رہنمائوں نے کوئٹہ شہر میں امن و امان کی مخدوش صورتحال پر تشویش کا اظہار کرتے ہوئے کہا ہے کہ، گذشتہ کچھ عرصہ سے کوئٹہ شہر کے حالات بگڑ رہے ہیں، جو قابل تشویش ہیں۔ پاکستان دشمن بیرونی قوتیں ملک دشمن، اسلام دشمن تکفیری دہشتگردوں کے ہاتھوں سے فورسز سمیت نہتے اور معصوم شہریوں کو بھی نشانہ بنا رہی ہیں، حکومت اور قانون نافذ کرنے والے ادارے ان واقعات کو سنجیدہ نہیں لے رہے ہیں، جسکی وجہ سے ہر گزرتے دن کے ساتھ کوئٹہ شہر کے حالات ایک بار پھر تیزی سے بدامنی کی طرف جا رہے ہیں، جسکا سدباب ضروری ہے۔ حکومت اور قانون نافذ کرنے والے ادارے ہنگامی بنیادوں پر کوئٹہ شہر کے بگڑتے ہوئے حالات کو کنٹرول کریں، اور امن و امان خراب کرنے والی قوتوں کو انکے مذموم مقاصد میں کامیاب نہ ہونے دیں۔

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button