ملتان انتظامیہ کا مجلس وحدت مسلمین کی مقامی قیادت سے رابطہ، مسجد و امام بارگاہ کی جگہ دینے کا اعلان
شیعہ نیوز ( پاکستانی شیعہ خبر رساں ادارہ)مجلس وحدت مسلمین جنوبی پنجاب کےاجلاس میں متفقہ طور پر فیصلہ کیا گیا کہ ملتان کی ضلعی انتظامیہ فی الفور نئی جگہ پر امام بارگاہ اور مسجد کی تعمیر کا کام شروع کرے۔ اس موقع پر فیصلہ کیا گیا کہ اگر انتظامیہ نے سستی اور نااہلی کا مظاہرہ کیا تو حالات کی ذمہ داری انتظامیہ پر عائد ہوگی۔
زر ائع کے مطابق ملتان کی ضلعی انتظامیہ کی جانب سے ملتان کے معروف چوک کمہاراں والا پر موجود مرکزی امام بارگاہ ابوالفضل العباس اور مسجد جعفریہ کومیٹرو روٹ کے آڑ میںشھید کئے جانے کے حوالے سے مجلس وحدت مسلمین پاکستان کے سیکرٹری جنرل علامہ اقتدار حسین نقوی کی زیرصدارت جامع مسجد الحسین نیو ملتان میں منعقد ہوا۔ اجلاس میں متفقہ طور پر فیصلہ کیا گیا کہ ملتان کی ضلعی انتظامیہ فی الفور نئی جگہ پر امام بارگاہ اور مسجد کی تعمیر کا کام شروع کرے۔ اس موقع پر فیصلہ کیا گیا کہ اگر انتظامیہ نے سستی اور نااہلی کا مظاہرہ کیا تو حالات کی ذمہ داری انتظامیہ پر عائد ہوگی۔اجلاس میں علامہ سید سلطان احمد نقوی، ریٹائرڈ کیپٹن سید ابوعبداللہ شوکت زیدی، سید اکبر علی کاظمی، سید شعیب حیدر نقوی، سید اشتیاق حسین عابدی، سید اقبال مہدی زیدی، اقبال حسین خان کشفی، غلام عباس خان، مجلس وحدت مسلمین ملتان کے سیکرٹری جنرل سید ندیم عباس کاظمی، سید قمر عباس زیدی، امامیہ اسٹوڈنٹس آرگنائزیشن ملتان کے ڈویژنل صدر قاسم شمسی، عاشق حسین، ملک عامر علی، محمد عباس صدیقی، مہر سخاوت علی، سید فرخ مہدی، سید جواد رضا، مرزا وجاہت علی اور دیگر رہنما موجود تھے۔
قبل ازیں ضلعی انتظامیہ کی جانب سے ایڈیشنل ڈسٹرکٹ کلکٹر ملتان منظر جاوید نے مجلس وحدت مسلمین کی قیادت سے رابطہ کیا اور بعدازاں اجلاس کے نمائندہ افراد کے ہمراہ جگہ کا معائنہ کیا، اس موقع پر علامہ سید اقتدار حسین نقوی، علامہ سید سلطان احمد نقوی، محمد عباس صدیقی، سید ندیم عباس کاظمی، سید قمر عباس زیدی اور دیگر رہنما موجود تھے۔ ایڈیشنل ڈسٹرکٹ کلکٹر ملتان نے ملت جعفریہ کے نمائندوں کو یقین دہانی کرائی کہ بہت جلد نئی جگہ پر مسجد و امام بارگاہ کی تعمیر شروع کی جائے گی۔ اس موقع پر علامہ اقتدار حسین نقوی نے کہا کہ ضلعی انتظامیہ کسی خام خیالی میں نہ رہے ہم حکومت کو متنبہ کرتے ہیں کہ اگر ضلعی انتظامیہ نے ہمارے مطالبات پر عملدرآمد نہ کیا تو احتجاجی تحریک شروع کی جائے گی۔ اجلاس میں موجود تمام رہنمائوں نے کہا کہ ضلعی انتظامیہ نے اگر جلد ازجلد تعمیر شروع نہ کی تو اگست میں میٹر و بس کا افتتاح نہیں کرنے دیا جائے گا۔