صحافیوں نے کوئٹہ دھماکے کا ذمہ دار بلوچستاں حکومت کو قرار دے دیا
شیعہ نیوز ( پاکستانی شیعہ خبر رساں ادارہ ) گوجرانوالہ: کوئٹہ میں ہونے والے دھماکے کے خلاف صحافیوں کا احتجاج جاری ہے ، صحافیوں نے واقعہ کا ذمہ دار بلوچستاں حکومت کو قرار دیا ۔ کوئٹہ سول ہسپتال میں ہونے والے دھماکے میں 54 افراد جاں بحق ہوئے ہیں ، جاں بحق ہونے والوں میں صحافی بھی شامل ہیں ۔ اس واقعہ کے خلاف گوجرانوالہ یونین آف جر نلسٹ اور پریس کلب کے زیر اہتمام احتجاجی ریلی نکالی گئی ۔ صحافیوں نے ہاتھوں میں بینرز اور کتبہ اٹھا رکھے تھے جن پر مختلف نعرے درج تھے ۔
ریلی پریس کلب سے شروع ہوئی اور لارٰ اڈہ سے واپس پریس کلب پہنچ کر اختتام پذیر ہوئی ۔ اس موقع پر صحافیوں کی جانب سے شدید نعرے بازی کی گئی ۔ انہوں نے کہا کہ کوئٹہ دھماکے کی شدید مذمت کرتے ہیں ، سول ہسپتال کی سکیورٹی ناقص تھی جس کی وجہ سے یہ واقع پیش آیا ۔ انہوں نے کہا کہ زخمی اور شہید ہونے والے صحافیوں کی مالی مد کی جائے ۔