"را" کا ایجنٹ نواز شریف کا خاص آدمی / پاکستان میں سرگرم وہابی دہشت گرد "را" کے ایجنٹ
شیعہ نیوز ( پاکستانی شیعہ خبر رساں ادارہ ) پاکستان عوامی تحریک کے سربراہ شیخ رشید احمد نے کوئٹہ میں بم دھماکے کی شدید مذمت کرتے ہوئے کہا ہے کہ محمو د اچکزئی ہندوستانی خفیہ ایجنسی ” را ” کا ایجنٹ اور وزیر اعظم نواز شریف کا خاص آدمی ہے پاکستانی طاالبان سے منسلک وہابی دہشت گرد تنظیم الاحرار نے کوئٹہ حملے کی ذمہ داری قبول کرلی ہے جس کا مطلب یہ ہے کہ پاکستان میں سرگرم وہابی دہشت گرد ہندوستان کی خفیہ ایجنسی ” را” کے ایجنٹ ہیں ۔
ڈیلی پاکستان کے مطابق پاکستان عوامی تحریک کے سربراہ شیخ رشید احمد نے کوئٹہ میں بم دھماکے کی شدید مذمت کرتے ہوئے کہا ہے کہ محمو د اچکزئی ہندوستانی خفیہ ایجنسی ” را ” کا ایجنٹ اور وزیر اعظم نواز شریف کا خاص آدمی ہے۔اطلاعات کے مطابق شیخ رشید احمد نے محمود اچکزئی کو ہندوستانی خفیہ ایجنسی ” را ” کا ایجنٹ قرار دیتے ہوئے ان کے کوئٹہ سانحہ پر دیئے گئے بیان کی شدید مذمت کی ہے۔شیخ رشید کا کہنا تھا کہ نوازشریف سے سب سے زیادہ مراعات لینے والاشخص محمود اچکزئی ہے،یہ ان کا خاص آدمی ہے۔یہ را کا ایجنٹ ہے،میں اس کے بیان کی مذمت کرتا ہوں۔
شیخ رشید کا کہنا تھا کہ پاکستان کی ایجنسیاں محدود وسائل میں بہترین کام کررہی ہیں،ان کو سلام پیش کرتا ہوں۔انہوں نے کہا کہ جہاں جہاں را،موساد اور خاد سمیت دیگر غیر ملکی ایجنسیوں کا ایجنٹ موجود ہے اس سے آہنی ہاتھوں سے نمٹا جائے۔انہوں نے کہا دہشت گرد بلوچستان کا امن تباہ کرنا چاہتے ہیں۔
واضح رہے کہ محمود اچکزئی نے کوئٹہ بم دھماکے کی ھمہ داری پاکستانی خفیہ ایجنسیوں پر عائد کرتے ہوئے کہا تھا کہ پاکستانی خفیہ ایجنسی کے افسروں کو برطرف کیا جانا چاہیے۔ذرائع کے مطابق طالبان سے منسلک وہابی دہشت گرد تنظیم الاحرار نے کوئٹہ حملے کی ذمہ داری قبول کرلی ہے جس کا واضح مطلب یہ ہے کہ پاکستان میں سرگرم وہابی دہشت گرد ہندوستان کی خفیہ ایجنسی ” را” کے ایجنٹ ہیں ۔