Uncategorized

بے گناہوں کاخون بہانا جہاد نہیں فساد ہے، علامہ ریاض شاہ

شیعہ نیوز ( پاکستانی شیعہ خبر رساں ادارہ)جماعت اہلسنّت پاکستان کے مرکزی ناظم اعلی علامہ سید ریاض حسین شاہ نے کہا ہے کہ دھماکے کرنے اور کروانے والے تکفیری دہشتگرد جہنمی ہیں، بے گناہوں کاخون بہانا جہاد نہیں فساد ہے، پاکستان سے دہشتگردی ختم ہوتی دیکھ کر بھارت بوکھلا گیا ہے، بھارت کیخلاف سفارتی محاذ گرم کرنے کی ضرورت ہے۔

زرائع کے مطابق ان خیالات کا اظہار علامہ سید ریاض شاہ نے ادارہ تعلیمات اسلامیہ میں سانحہ کوئٹہ کے شہداء کیلئے قرآن خوانی کے اجتماع سے خطاب کرتے ہوئے کیا۔ سید ریاض حسین شاہ نے مزید کہا کہ ملک حالت جنگ میں ہے اس لئے حکومت اور اپوزیشن سیاسی محاد آرائی ختم کرکے ملک کی سلامتی کیلئے متحد ہو جائیں، سیاسی محاذ آرائی کی وجہ سے دہشتگردی کیخلاف جنگ متاثر ہو رہی ہے، گرفتار امریکی و بھارتی جاسوسوں کو عبرت کا نشان بنایا جائے۔انہوں نے کہا کہ بھارت تحریک آزادی کشمیر کا بدلہ پاکستان میں دہشتگردی کروا کر لے رہا ہے، حکومت پاکستان میں بھارتی دہشتگردی کے ثبوت عالمی برادری کے سامنے پیش کرے۔ انہوں نے کہا کہ پاک فوج کی سیاسی پشت پناہی کی ضرورت مزید بڑھ گئی ہے، بے گناہ وکلاء کا بہنے والا خون ضائع نہیں جانا چاہیئے، دہشتگردی کی خاتمے کیلئے نمائشی و رسمی اقدامات کے بجائے عملی اقدامات کئے جائیں، نفرت کے بیوپاریوں نے پاکستان کو لہو لہان کردیا ہے، پاک فوج دہشتگردی کے خاتمے کیلئے بے مثال قربانیاں دے رہی ہے۔

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button