Uncategorized

شورکوٹ، علامہ اقتدار حسین نقوی کے بھائی اور نانی کی رسم سوئم، سیاسی، سماجی اور مذہبی رہنمائوں کی شرکت

شیعہ نیوز ( پاکستانی شیعہ خبر رساں ادارہ)مجلس وحدت مسلمین جنوبی پنجاب کے سیکرٹری جنرل اور معروف عالم دین علامہ سید اقتدار حسین نقوی کے بھائی اور نانی کی رسم سوئم امام بارگاہ لاری اڈہ (شورکوٹ )میں ادا کی گئی، رسم سوئم میں مجلس وحدت مسلمین پاکستان کے مرکزی رہنمائوں سمیت جنوبی پنجاب کے تمام اضلاع کے رہنمائوں نے شرکت کی۔ علاوہ ازیں مقامی سیاسی، سماجی اور مذہبی شخصیات بھی شریک تھیں۔

زرائع کے مطابق رسم سوئم سے مجلس وحدت مسلمین کے مرکزی ڈپٹی سیکریٹری جنرل علامہ سید احمد اقبال رضوی نے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ سیرت اہلبیت اور قرآن مجید کے احکامات پر عمل پیرا ہوکر ہی ہم دنیا اور آخرت میں کامیابی حاصل کرسکتے ہیں۔ اُنہوں نے مزید کہا کہ آج مسلمانوں قرآن واہلبیت سے دوری کی وجہ سے زوال اور پستی کا شکار ہیں، دنیا کے جن ممالک میں اہلیبیت کی سیرت اور قرآن مجید کو اپنے آئین حصہ بنایا گیا ہے وہ کامیابی کی جانب گامزن ہیں، بدقسمتی سے ہمارے حکمران اہلبیت کی سیرت اور قرآن مجید کے احکامات سے نابلد ہیں جن کی وجہ سے ہمیں مشکلات اور پریشانی میں مبتلا ہیں۔ اُنہوں نے کہا کہ اس وقت پاکستان سمیت عالم اسلام کو اتحاد اور یکجہتی کی ضرورت ہے، دشمن اسلام اور پاکستان ایک مخصوص نظریے اور سوچ کے ذریعے ہمیں نشانہ بنا رہا ہے۔ پاکستان میں دہشت گردی کے ناسور کو اتحاد اور وحدت کی طاقت سے ختم کیا جاسکتا ہے۔ اس موقع پر مجلس وحدت مسلمین کے مرکزی رہنما سید اسد عباس نقوی، سید عدیل عباس زیدی، مولانا اسد عباس آہیر، علامہ قاضی نادر حسین علوی، سید فرخ مہدی، سید جواد رضا سمیت دیگر رہنمائوں نے شرکت کی۔

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button