مسلکی بنیاد پر ملک کو تقسیم نہیں ہونے دینگے، ناصر شیرازی
شیعہ نیوز ( پاکستانی شیعہ خبر رساں ادارہ) مٹھی بھر انتہا پسندوں اور تکفیری دہشتگردوں کے ہاتھوں قائدؒ اور اقبالؒ کے پاکستان کو یرغمال نہیں بننے دینگے، مادر وطن کی مٹی ہمارے لئے ناموس کی حیثیت رکھتی ہے، ہمیں قائدؒ اور اقبالؒ کا پاکستان چاہیئے، مسلکی بنیاد پر ملک کو تقسیم نہیں ہونے دینگے۔
زرائع کے مطابق ان خیالات کا اظہار مجلس وحدت مسلمین پاکستان کے مرکزی ڈپٹی سیکریٹری جنرل سید ناصر عباس زیرازی نے مجلس وحدت مسلمین صوبہ پنجاب کے صوبائی سیکرٹریٹ لاہور میں جشن آزادی کی مناسبت سے منعقدہ تقریب سے خطاب کرتے ہوئے کیا۔ناصر عباس شیرازی کا کہنا تھا کہ مملکت خداداد پاکستان کے حصول کیلئے ہمارے آباوُ اجداد نے جانی و مالی قربانیاں دیں، آج بانیان پاکستان کی اولادیں ملک بچانے کیلئے قربانیاں دے رہی ہیں۔ ناصر شیرازی نے کہا کہ پاکستان پر مسلط حکمران ملک کی بقا نہیں اپنے خاندان اور کاروبار کیلئے فکر مند ہیں، ملکی دولت لوٹنے والوں کیلئے قائدؒ اور اقبالؒ کے پاکستان میں کوئی جگہ نہیں، پاکستان کی بقا و سلامتی کیلئے عوام کو بیدار ہونا ہوگا، کرپشن اور خاندانی سیاست کا خاتمے کئے بغیر ملک میں ترقی و استحکام ممکن نہیں، ان شاءاللہ ہم اس مادر وطن کی سلامتی و بقا کیلئے ہر قسم کی قربانی دے بھی رہے ہیں آئندہ بھی دینگے، لیکن غیر ملکی ملک دشمن سامراجیوں کو کبھی مسلط نہیں ہونے دینگے۔