Uncategorized

یوم آزادی، سکیورٹی خدشات کے پیش نظر پارکس اور تفریحی مقامات بند رکھنے کی ہدایت

شیعہ نیوز ( پاکستانی شیعہ خبر رساں ادارہ)وطن عزیز پاکستان کے یوم آزادی پر دہشت گردی کے خطرے کے پیش نظر فیصل آباد ضلعی انتظامیہ نے پارکس اور تفریحی مقامات کو بند رکھنے کی ہدایت کی ہے۔

زرائع کے مطابق فیصل آباد کی ضلعی انتظامیہ نے سکیورٹی خدشات کے پیش نظر آج یوم آزادی کے موقع پر پارکس اور تفریحی مقامات بند رکھنے کی ہدایت کی ہے اور سند باد، فن لینڈ اور ماڈل بازار جھنگ روڈ سے ملحق فن دنیا و دیگر تفریحی مقامات کو بند رکھنے کے لئے انتظامیہ کو آگاہ کر دیا گیا ہے۔ واضح رہے کہ پاکستان کے مختلف شہروں میں جشن آزادی کی تقریبات بھی منسوخ کر دی گئ ہیں اور وفاقی دارالحکومت سمیت صوبائی صدر مقامات پر موبائل فون کی سروس بھی بند کر دی گئی ہے۔

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button