Uncategorized

لاہور،یوم آزادی کے موقع پر مجلس وحدت مسلمین پاکستان کا آزادی مارچ، جگہ جگہ شاندار استقبال

شیعہ نیوز ( پاکستانی شیعہ خبر رساں ادارہ)14 اگست پاکستان کے 70 ویں جشنِ آزادی کے موقع پر مجلس وحدت مسلمین لاہور یوتھ ونگ کے زیراہتمام جشن آزادی کے موقع پر آزادی مارچ کا اہتمام کیا گیا۔

زرائع کے مطابق مجلس وحدت مسلمین پنجاب کے صوبائی سیکرٹریٹ شادمان لاہور سے مرکزی سیکرٹری یوتھ ڈاکٹر یونس حیدری کی قیادت میں آزادی ٹرک روانہ ہوا جو شادمان، فیروزپور روڈ، برکت مارکیٹ، کلمہ چوک، لبرٹی، حسین چوک، کیولری گراونڈ، والٹن روڈ، ڈی ایچ اے سے ہوتا ہوا واپس شادمان صوبائی سیکرٹریٹ پہنچا۔ راستے میں زندہ دلان لاہور نے آزادی مارچ کا بھرپور استقبال کیا۔ عوام کی بڑی تعداد ٹرک کیساتھ چلتے ہوئے ملی نغموں، ترانوں اور "پاکستان بنایا تھا پاکستان بچائیں گے” کے نعروں سے لطف اندوز ہوتی رہی۔

لبرٹی چوک پر عوام سے خطاب کرتے ہوئے مجلس وحدت مسلمین پاکستان کے سیکرٹری یوتھ ونگ ڈاکٹر یونس حیدری نے کہا کہ آج یوم آزادی کے دن کو بھرپور جوش اور جذبے سے منا کر پاکستان کے غیور عوام نے دشمن کو یہ پیغام دیا ہے کہ ہم دشمن کے ناپاک ارادوں کو خاک میں ملا کر دم لیں گے۔ انہوں نے کہا کہ یہ قوم فولاد سے بھی زیادہ مضبوط ہے، دہشتگردی کے ناسور کو انشااللہ ہم اسی جوش اور جذبے سے اس ملک سے ختم کرکے دم لیں گے اور ہم اپنے ازلی دشمن بھارت کو یہ بتانا چاہتے ہیں اب تمھارے ظلم بربریت کے دن گنے جا چکے ہیں، کشمیر کے عوام انشااللہ آزاد فضا میں جلد سانس لیں گے۔ انہوں نے کہا کہ کوئٹہ سمیت وطن عزیز کے ہزاروں شہداء پر ہمارا سلام کہ انہوں نے اپنی جانوں کا نذرانہ دے کر اس ارض پاک کی آبیاری کی، ہم ان شہداء کے قاتلوں، ان کے سہولت کاروں اور سیاسی سرپرستوں کا پیچھا جاری رکھیں گے، انشااللہ ملک دشمن قوتیں ناکام ہونگی، ہمیں اقبال اور قائد کے پاکستان کیلئے جس طرح کی قربانی دینی پرے ہم تیار ہیں۔

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button