پاکستانی شیعہ خبریں
ہمیں ایک ہوکر دشمنوں کے عزائم کو خاک میں ملانے کی ضرورت ہے، داؤد آغا
شیعہ نیوز (پاکستانی شیعہ خبر رساں ادارہ) بلوچستان شیعہ کانفرنس کے صدر سید داؤد آغا نے 14 اگست کے موقع پر پیغام میں کہا ہے کہ جشن آزادی منانا ہر پاکستانی کا حق ہے، آزادی کیلئے ہمارے آباؤ اجداد نے بڑی قربانیاں دی ہیں، جس کے بدلے میں پاکستان وجود میں آیا۔ انہوں نے کہا کہ موجودہ صورتحال میں ہمیں ایک ہوکر دشمنوں کے عزائم کو خاک میں ملانے کی ضرورت ہے۔ 14 اگست کو عہد کرنا ہوگا کہ ملک دشمن عناصر کے خلاف ایک آواز ہوکر ان کی تمام سازشوں کو ناکام کرنا ہوگا اور ملک کو ترقی اور خوشحالی کی راہ میں گامزن کرنے کی ضرورت ہے۔ انہوں نے کہاکہ پاکستان کو بنانے میں شیعہ اکابرین نواب آف محمود آباد نواب محسن الملک، نواب وقار الملک سمیت نواب منصور علی خان اور دیگر نامور شخصیات نے بےشمار قربانیاں دیں۔