پاکستانی شیعہ خبریں

ہمیں ایک ہوکر دشمنوں کے عزائم کو خاک میں ملانے کی ضرورت ہے، داود آغا

شیعہ نیوز ( پاکستانی شیعہ خبر رساں ادارہ) جشن آزادی منانا ہر پاکستانی کا حق ہے، آزادی کیلئے ہمارے آبائو اجداد نے بڑی قربانیاں دی ہیں، جس کے بدلے میں پاکستان وجود میں آیا۔

زرائع کے مطابق ان خیالات کا اظہار بلوچستان شیعہ کانفرنس کے صدر سید دائود آغا نے 14 اگست کے موقع پر قوم کے نام اپنے پیغام میں کیا۔دائود آغا کا کہنا تھا کہ موجودہ صورتحال میں ہمیں ایک ہوکر دشمنوں کے عزائم کو خاک میں ملانے کی ضرورت ہے۔ 14 اگست کو عہد کرنا ہوگا کہ ملک دشمن عناصر کے خلاف ایک آواز ہوکر ان کی تمام سازشوں کو ناکام کرنا ہوگا اور ملک کو ترقی اور خوشحالی کی راہ میں گامزن کرنے کی ضرورت ہے۔ انہوں نے کہاکہ پاکستان کو بنانے میں شیعہ اکابرین نواب آف محمود آباد نواب محسن الملک، نواب وقار الملک سمیت نواب منصور علی خان اور دیگر نامور شخصیات نے بےشمار قربانیاں دیں۔

Tags

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button
Close