Uncategorized

دہشتگردوں، مجرموں اور قاتلوں کو پھانسیاں دینا اسلامی شریعت کے عین مطابق ہے، تنظیم اتحاد امت

شیعہ نیوز ( پاکستانی شیعہ خبر رساں ادارہ ) تنظیم اتحاد امت پاکستان کی اپیل پر ملک گیر سطح پر ’’یوم پاک فوج اور پاک پولیس زندہ باد‘‘ منایا گیا۔ اس سلسلہ میں مرکزی تقریب میں چیئرمین تنظیم اتحاد امت پاکستان اور ناظم اعلیٰ اتحاد امت اسلامک سنٹر محمد ضیاء الحق نقشبندی نے ’’دہشتگرد مٹاؤ ملک بچاؤ‘‘ مہم کا آغاز کرتے ہوئے کہا کہ ہر طرح کی دہشتگردی اور اتنہا پسندی کا خاتمہ وقت کی ضرورت ہے، انتہا پسندی کے فروغ کے معاونین کسی رعایت کے مستحق نہیں، پاک فوج اور پاک پولیس کی قربانیوں سے ملک میں امن آیا۔

انہوں نے کہا کہ نوجوان نسل کو گمراہی کی دلدل سے نکال کر امن کی راہ پر گامزن کرنا ہی تمام مسائل کا حل ہے، آپریشن ضربِ عضب کا دائرہ ملک بھر میں پھیلایا جائے اور دہشتگردوں کے حامیوں، مددگاروں، سہولت کاروں اور سرپرستوں کو بھی پکڑا جائے، دہشتگردی میں ملوث مدارس کیخلاف کریک ڈاؤن کیا جائے، دہشتگردوں کے بیرونی رابطے اور فنڈنگ روکی جائے، ملک کو اسلحہ سے پاک کیا جائے۔ پیر کرنل (ر) احمد فضیل خان نقشبندی نے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ اسلام دنیا پر امن لیکر آیا، اسلام ہی دنیا کے تمام مذاہب پر حکمرانی کرے گا، لیکن انتہا پسندی نے اسلام کا کیس کمزور کیا ہے، نیشنل ایکشن پلان پر عملدرآمد کی رفتار تیز کی جائے، را کے نیٹ ورک کے صفایا کیلئے ملک گیر آپریشن کیا جائے۔

انہوں نے کہا کہ پاکستان میں بھارتی مداخلت کے ثبوت عالمی برادری کے سامنے پیش کیے جائیں۔ پیر سید کرامت علی حسین شاہ سجادہ نشین علی پورسیداں نے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ فتنہ خوارج کے خاتمے سے ہی دنیا میں امن قائم ہو سکتا ہے، اسلام کے نام پر دہشتگردی کرنیوالے اسلام کا خوبصورت چہرہ مسخ کر رہے ہیں اِس لیے دنیا بھر کے علمائے حق جہاد کے نام پر فساد کرنیوالوں کے فکری توڑ کیلئے میدان میں آئیں اور حقیقی اسلام دنیا کے سامنے پیش کریں۔

مفتی مسعود الرحمن نے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ پاک فوج اور پاک پولیس کے جوانوں کی شہادتوں کو ہمیں کسی صورت میں بھولنا نہیں چاہیے، اسلام دین امن ہے لیکن صوفیاء کے منکرین نے دنیا کا امن تباہ وبرباد کیا، تمام مسائل کا حل صوفی اسلام ہے۔ مفتی ابوبکر اعوان ایڈووکیٹ نے خطاب کرتے ہوئے تمام جماعتیں اپنے اندر چھپے ہوئے مافیا کو نکال باہر پھنکیں کیونکہ اسی میں اسلام اور ملک وقوم کی بہتری ہے، دہشتگردوں کے معاونین ملک وقوم کے سب سے بڑے مجرم ہیں، دہشتگردوں، مجرموں اور قاتلوں کو پھانسیاں دینا اسلامی شریعت کے عین مطابق ہے۔

 

 

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button