پاکستانی شیعہ خبریں

پاک افغان تعلقات میں کشیدگی برقرار، چوتھے روز بھی چمن بارڈر بند

شیعہ نیوز ( پاکستانی شیعہ خبر رساں ادارہ)پاکستان اور افغانستان کے مابین تعلقات میں کشیدگی چوتھے روز بھی برقرار ہے اور باب دوستی چار دنوں سے مسلسل بند ہے۔ پاک افغان سرحد تیسرے روز بھی بند ہونے سے ہزاروں افراد کی نقل و حرکت اور کاروباری سرگرمیاں معطل ہوگئی ہیں۔

زرائع کے مطابق 19 اگست کو افغان فورسز کے سامنے افغان شہریوں کی جانب سے پاکستانی پرچم کی بے حرمتی اور باب دوستی پر پتھرائو کے بعد بند کیا جانے والا باب دوستی چوتھے روز بھی بدستور بند ہے جبکہ پاک افغان چمن سرحد پر افغانستان اور پاکستان کے درمیان کشیدگی برقرار ہے۔ گزشتہ روز پاکستان اور افغانستان کے سکیورٹی حکام کے درمیان چمن سرحد کے ’باب دوستی‘ کو دوبارہ کھولنے کے حوالے سے فلیگ میٹنگ بغیر کسی نتیجے کے ختم ہوئی تھی جس کے باعث سرحد پر چوتھے روز بھی ہر قسم کی آمدروفت، تجارتی سرگرمیاں، افغان ٹرانزٹ ٹریڈ اور نیٹو سپلائی معطل ہیں، جس کے باعث دونوں اطراف گاڑیوں کی لمبی قطاریں لگ گئی ہیں اور دونوں اطراف کے عوام کو شدید مشکلات کا سامنا ہے۔

دوسری جانب سرحد کی دونوں جانب سبزی اور پھلوں سے لدے ٹرک بھی کھڑے ہوگئے ہیں، جس سے تاجر شدید پریشانی میں مبتلا ہیں۔ تاجروں کا کہنا ہے کہ پاک افغان تنازعہ کو تجارت پر اثر انداز نہ ہونے دیا جائے اور تجارتی سرگرمیوں کے بحال کیا جائے تاکہ تاجروں اور عوام کو پریشانی کا سامنا نہ کرنا پڑے۔

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button