Uncategorized

کور کمانڈر کراچی کی گورنر اور وزیراعلیٰ سندھ سے اہم ملاقات

شیعہ نیوز ( پاکستانی شیعہ خبر رساں ادارہ)کور کمانڈر کراچی لینفٹیننٹ جنرل نوید مختار نے گورنر سندھ ڈاکٹر عشرت العباد اور وزیراعلیٰ سید مراد علی شاہ سے ملاقات کی، جس میں شہر قائد کی موجودہ صورتحال پر تبادلہ خیال کیا گیا۔

زرائع کے مطابق ڈاکٹر عشرت العباد خان سے کور کمانڈر کراچی لیفٹیننٹ جنرل نوید مختار نے گورنر ہاؤس میں ملاقات کی، جس میں صوبے میں امن و امان کی مجموعی صورتحال اور کراچی آپریشن سمیت دیگر امور پر تبادلہ خیال کیا گیا۔ اس موقع پر گورنر سندھ ڈاکٹر عشرت العباد کا کہنا تھا کہ شہر کے امن کو ہر صورت برقرار رکھا جائے گا، قانون ہاتھ میں لینے والے شرپسندوں اور توڑ پھوڑ میں ملوث افراد کے خلاف قانون کے مطابق کاروائی کی جائے گی، جبکہ کراچی آپریشن آخری تکفیری دہشتگرد کےخاتمے تک جاری رکھا جائے گا۔

گورنر سندھ ڈاکٹر عشرت العباد کا کہنا تھا کہ رینجرز اور دیگر اداروں نے بے شمار قربانیاں دی ہیں ، جو رائیگاں جانے نہیں دی جائیں گی۔ ملاقات کے دوران کور کمانڈر جنرل نوید مختار نے کہا کہ کراچی کا امن پورے ملک کا امن ہے، امن و امان کا مسئلہ پیدا کرنے والوں کے خلاف سخت ترین کاروائی ہوگی۔ اس سے قبل وزیراعلیٰ سندھ سید مراد علی شاہ سے بھی کور کمانڈر نوید مختار نے ملاقات کی، جس میں امن و امان سمیت شہر کی موجودہ صورت حال پر بات چیت کی گئی، جبکہ کور کمانڈر نے شرپسند عناصر کی گرفتاری کے حوالے سے ہونی والی پیشرفت کا جائزہ بھی لیا۔

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button