پاکستانی شیعہ خبریں

ڈی پی او، محرم کی سکیورٹی کے حوالے سے اعتماد میں لیں، ضلع ناظم ڈیرہ اسمٰعیل خان

شیعہ نیوز ( پاکستانی شیعہ خبر رساں ادارہ)ضلع ناظم ڈیرہ اسماعیل خان نوابزادہ عزیز اللہ خان علیزئی نے کہا ہے کہ خیبر پختونخوا میں پولیس کو غیر جانبدار ادارہ بنا دیا گیا ہے، میرٹ کی بنیاد پر محکمہ پولیس میں تبدیلیاں اور تقرریاں کی جارہی ہیں۔

زرائع کے مطابق ان خیالات کا اظہار انہوں نے پی آر ڈی ایس کے زیر اہتمام یو این ڈی پی کے تعاون سے ’’محکمہ پولیس اور عوامی رابطہ پراجیکٹ ‘‘ کی افتتاحی تقریب کے موقع پر مہمان خصوصی کی حیثیت پولیس لائن ڈیرہ میں خطاب کرتے ہوئے کیا۔ اس موقع پر ڈسٹرکٹ پولیس آفیسر لفٹینٹ کمانڈر (ر) یاسر آفریدی، پی آر ڈی ایس یو این ڈی پی کے پراجیکٹ ڈائریکٹر سید علی شاہ اور فیلڈ کوارڈنیٹر ارشد نذیر نے بھی خطاب کیا۔ ضلع ناظم عزیز اللہ علیزئی نے کہا کہ پی ٹی آئی کی حکومت پولیس کو مضبوط کرے گی۔ ناجائز سفارش نہیں کی جائے گی۔ ضلعی حکومت پولیس کے ساتھ ہے اگر پولیس کو کوئی مسئلہ درپیش ہوتو ضلعی حکومت پولیس کے ساتھ بھرپور تعاون کرے گی۔ یو این ڈی پی کا ڈیرہ اسماعیل خان میں اہم کردار ہے اور یہ ایک اچھا کام کررہی ہے۔ کمیونٹی پولیسنگ سے عوام کو بہت سے فوائد حاصل ہونگے۔ انہوں نے کہاکہ ڈی پی او ڈیرہ یاسر آفریدی کو دعوت دیتا ہوں کہ الگے ہفتے ضلعی حکومت کے بلائے جانے والے اجلاس سے خطاب کریں اور امن و امان بالخصوص محرم الحرم کی سکیورٹی کے حوالے سے ایوان کو اعتماد میں لیں۔

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button