Uncategorized
وزیراعلیٰ مرادعلی شاہ، سندہ گورنمنٹ اور وارثان شہداء کے درمیان موجود معاہدے پر عمل در آمد کرائیں
شیعہ نیوز ( پاکستانی شیعہ خبر رساں ادارہ ) مجلس وحدت مسلمین پاکستان صوبہ سندہ کے صوبائی سیکریٹری جنرل علامہ مقصود علی ڈومکی نے کہا کہ نواز حکومت ملت جعفریہ پر مظالم کا سلسلہ روکے، ملک گیر احتجاج نے ثابت کردیا کہ مجلس وحدت مسلمین عوام کی نمائندہ جماعت ہے جو مہذب جمہوری رویوں کی حامل ہے۔ قائد وحدت کی جانب سے پیش کئے گئے مطالبات پر فی الفور عمل در آمد ضروری ہے۔ زائرین کے ساتھ حکومت کا رویہ ناقابل برداشت ہے، آل سعوداور امریکہ کو خوش کرنے کے لئے زائرین کے خلاف نت نئے اقدامات پر پوری قوم میں شدید تشویش پائی جاتی ہے۔ انہوں نے مزید کہا کہ سندہ حکومت صوبے میں موجود دھشت گردی کے مراکز اور ٹریننگ کیمپس کے خلاف آپریشن کلین اپ کا آغاز کرے۔وزیر اعلیٰ سید مراد علی شاہ ، سندہ گورنمنٹ اور وارثان شہداء کے درمیان موجود معاہدے پر عمل در آمد کرائیں۔