Uncategorized

امجد صابری قتل کا مرکزی ملزم گرفتار، تفتیش کے دوران اہم انکشافات

شیعہ نیوز ( پاکستانی شیعہ خبر رساں ادارہ ) کراچی: قانون نافذ کرنےوالے اداروں نے گلستان جوہر میں کارروائی کے دوران امجد صابری قتل کیس کے  مرکزی ملزم کو گرفتار کرلیا ہے۔ ایکسپریس نیوز کے مطابق کراچی کے علاقے گلستان جوہر میں حساس ادارے نے خفیہ اطلاع پر پولیس کے ساتھ مل کر کارروائی کے دوران معروف قوال امجد صابری قتل کیس کےمرکزی ملزم کو گرفتار کرلیا، ذرائع کےمطابق ملزم کی شناخت شہزاد عرف مولا کے نام سے ہوئی ہے جو لیاقت آباد کا رہائشی ہے جب کہ ملزم کا تعلق سیاسی جماعت سے۔

ذرائع نے دعویٰ کیاہے ملزم امجد صابری قتل کیس کا مرکزی ملزم ہے جس نے دوران ِتفتیش انکشاف کیا ہے کہ منصوبہ بندی عزیز آباد کے علاقے میں کی تھی جس میں اس کے دیگر ساتھی بھی شامل تھے۔ ملزم کے انکشاف کے بعد قانون نافذ کرنے والے اداروں نے ملزمان کے ساتھیوں کی تلاش کے لیے چھاپے مارنا شروع کردیے ہیں ۔ دوسری جانب پولیس افسران نے ملزم کو حراست میں لینے کی تصدیق نہیں کی۔ واضح رہے کہ 22 جون کو لیاقت آباد 10 نمبر پر انڈر پاس کے قریب موٹر سائیکل سوار نامعلوم ملزمان نے امجد صابری کی گاڑی پر فائرنگ کی جس کے نتیجے میں وہ موقع پر ہی جاں بحق ہوگئے تھے۔

 

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button