پاکستانی شیعہ خبریں

غم حسینؑ، شیعہ و سنی کی مشترکہ میراث ہے، مولانا جلال حیدری

شیعہ نیوز ( پاکستانی شیعہ خبر رساں ادارہ)تحریک نفاذ فقہ جعفریہ خیبر پختونخوا کے نائب صدر مولانا ملک جلال حیدر الحیدری نے کہا ہے کہ ڈیرہ اسماعیل خان کی سرزمین شہیدوں کے خون سے گلنار ہے۔ دہشتگردی کے تمام شہداء کے لواحقین کی دیکھ بھال کیلئے ایک ادارہ قائم کیا جائے۔

زرائع کے مطابق ان خیالات کا اظہار انہوں نے امامیہ مسجد محلہ جوگیانوالہ میں پریس کانفرنس کے دوران کیا۔ اس موقع پر ریجنل صدر سید اسلم حسین شاہ بھی موجود تھے۔مولانا جلال حیدری کا کہنا تھا کہ دہشتگردی کے خاتمہ اور آپریشن ضرب عضب کی کامیابیوں کو ضائع ہونے سے بچانے کیلئے نیشنل ایکشن پلان پر بغیر کسی رعایت کے عمل کیا جائے۔ ضرب عضب اور رینجرز آپریشن ملک بھر میں کیئے جائیں، تاکہ پورے ملک سے تکفیری دہشتگردوں اور ان کے ہمدردوں کا صفایا کیا جاسکے۔ اقتصادی راہداری کے مشرقی، مغربی روٹ کو یکساں اہمیت دی جائے، چھوٹے صوبوں کو نظر انداز کرکے محرومیوں کی آگ نہ بھڑکائی جائے۔

مولانا جلال حیدری نے کہا کہ نواسہ رسول امام حسینؑ کا غم تمام شیعہ سنی مسلمانوں کی مشترکہ میراث ہے۔ انہوں نے واضح کیا کہ عزاداری سید الشہداء ہماری شہ رگ حیات ہے لہٰذا آمدہ محرم الحرام میں قائد آغا سید حامد علی شاہ موسوی جو بھی ضابطہ عزاداری جاری کریں گے، ملک بھر کے ماتمی عزادار اس پر بھرپور عمل درآمد کرینگے۔

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button