مشرق وسطیہفتہ کی اہم خبریں

آپریشن وعدہ صادق نے صیہونی رژیم کو رسوا کر دیا، جنرل حاجی زادہ

شیعہ نیوز:ایران کی سپاہ پاسداران انقلاب کے ائیر ڈیفنس کمانڈر بریگیڈیئر جنرل حاجی زادہ نے ایک انٹرویو کے دوران آپریشن "وعدہ صادق 1” کی تفصیلات بیان کیں۔

انہوں نے کہا کہ صیہونی رژیم نے یہ خیال کرتے ہوئے ایران کوئی ردعمل ظاہر نہیں کرے گا، شام میں سفارت خانے پر دہشتگردانہ حملہ کیا لیکن اس جارحیت کے 12 دن بعد رہبر انقلاب کے خطاب سے ایران کی جوابی کاروائی کے عزم کا اظہار ہوا۔

جنرل حاجی زادہ نے کہا کہ صیہونی حکومت نے شروع میں بڑھکیں ماریں لیکن ایران کی سنجیدگی کو دیکھ کر اس نے ترکی اور مصر کے ذریعے "متوازن اور ہلکے” حملے کی درخواست کی۔

انہوں نے کہا کہ صیہونی رژیم نے غزہ پر ایک معاہدے کی تجویز بھی دی تھی جسے ایران نے سختی سے مسترد کرتے ہوئے کہا کہ ہم ضرور حملہ کریں گے۔

انہوں نے اس بات پر زور دیا کہ آپریشن وعدہ صادق 1 کی کامیابی میدان اور سفارت کاری کے درمیان زبردست ہم آہنگی کا نتیجہ ہے۔

ایرانی فضائیہ کے کمانڈر نے کہا کہ اسرائیلی رژیم کے حامی امریکہ، برطانیہ اور فرانس نے بھی خطوط اور پیغامات بھیج کر تہران سے حملے روکنے کی درخواست کی تاہم وہ ایران کو روکنے میں ناکام رہے۔

انہوں نے مزید کہا کہ اس آپریشن نے ثابت کیا کہ ایران اپنے مفادات کے دفاع سے بالکل بھی نہیں ہچکچاتا اور کسی بھی جارحیت کا فیصلہ کن جواب دے گا۔

سینئر ایرانی کمانڈر نے کہا کہ آپریشن وعدہ صادق سے نہ صرف ایران کی فوجی طاقت کا مظاہرہ ہوا بلکہ اس سے دنیا کے سامنے صیہونی رژیم کے جرائم کے خلاف ایران کے مؤقف کی صداقت بھی ثابت ہوئی۔

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button