مشرق وسطی

شامی فوج نے حلب اور حماہ کے مضافات میں کارروائی کرکے سو سے زائد دہشت گردوں کو موت کے گھاٹ اتار دیا

شامی فوج نے شہر حلب کے مضافات میں مسلح گروہوں کے خلاف جنگ لڑتے ہوئے بڑی کامیابی حاصل کی ہے-

اس رپورٹ کے مطابق شامی فوج نے مسلح گروہوں کے فوجی ساز وسامان کو تباہ کرتے ہوئے شہر حلب کے مضافات میں واقع دیر حافر کے علاقے میں تیس دہشت گردوں کو ہلاک کردیا-

اسی طرح شام کے لڑاکا طیاروں نے حمص کے مضافاتی علاقوں دیرفول، تلبیسہ، میدان شاعر اور کچھ دیگر علاقوں پر بمباری کی جس کے نتیجے میں دسیوں دہشت گرد ہلاک اور ان کے فوجی سازوسامان تباہ ہوگئے-

اس کے علاوہ شامی فوج نے شمالی حماہ کے مضافات میں واقع الجبین علاقے میں دہشت گردوں کے حملوں کو ناکام بناتے ہوئے پچاس دہشت گردوں کو ہلاک کردیا-

دوسری جانب دہشت گرد گروہوں نے جنوب مغرب میں واقع محلہ صلاح الدین پر ہینڈ گرینیڈ سے حملہ کیا جس کے نتیجے میں ایک بچے سمیت پانچ افراد جاں بحق اور چودہ دیگر زخمی ہوگئے-

اسی طرح ادلب کے اطراف میں واقع الفوعہ اور کفریا علاقوں پر دہشت گردوں کے ہینڈ گرینیڈ کے حملوں میں تین عام شہری زخمی ہوگئے-

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button