Uncategorized

ہماری فورسز نے دفاع کو ناقابل تسخیر بنایا ہے، وزیراعلیٰ سندھ

شیعہ نیوز ( پاکستانی شیعہ خبر رساں ادارہ )وزیر اعلی سندھ سید مراد علی شاہ نے کہا ہے کہ ہماری فورسز نے دفاع کو ناقابل تسخیر بنایا ہے، پاک فضائیہ نے 65ء کی جنگ میں اہم کردار ادا کیا، پاک فضائیہ کی آپریشن ضرب عضب میں بھی پیشہ وارانہ خدمات کے باعث اہم کامیابیاں ملی ہیں، ہمیں متحد ہو کر ملک کے دفاع کو مضبوط بنانا ہے۔

زرائع کے مطابق کراچی میں مسرور ایئر بیس ماڑی پور میں پاک فضائیہ کے ایئر شو کا انعقاد ہوا، اس موقع پر مختلف اسٹالز بھی لگائے گئے۔ وزیراعلی سندھ مراد علی شاہ نے ایئر شو اور اسٹالز کا افتتاح کیا۔ وزیر اعلی سندھ مراد علی شاہ نے جے ایف تھنڈر طیارے کا معائنہ کیا اور اس میں بیٹھے۔ اس موقع پر خطاب کرتے ہوئے وزیر اعلی سندھ نے کہا کہ دشمن عسکری اور سول قیادت کے درمیان نفاق ڈالنے کی کوشش کررہا ہے مگر مادر وطن کی سالمیت کے لئے سول اور ملٹری قیادت متحد ہیں، مکمل یقین سے کہتا ہوں ہماری مسلح افواج دنیا میں بہترین ہیں، ہم خلوص دل سے اپنی مسلح افواج کے ساتھ کھڑے ہیں۔ انہوں نے مزید کہا کہ پاک فضائیہ نے 65ء کی جنگ میں اہم کردار ادا کیا، پاک فضائیہ کی آپریشن ضرب عضب میں بھی پیشہ وارانہ خدمات کے باعث اہم کامیابیاں ملی ہیں، ہمیں متحد ہو کر ملک کے دفاع کو مضبوط بنانا یے، ہماری فورسز نے دفاع کو ناقابل تسخیر بنایا ہے۔

ایئر کموڈور فہیم اللہ ملک نے کہا کہ ملک کو اندرونی اور بیرونی چیلنجز کا سامنا ہے، پاک فضائیہ نے 65ء کی جنگ اور ہر موقع پر پیشہ ورارنہ خدمات کا بھرپور مظاہرہ کر کے ملک کا دفاع کیا ہے، ہم متحد رہ کر درپیش چیلجنز سے نمٹ سکتے ہیں۔

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button