Uncategorized
پنجاب حکومت دہشت گردی کے مکمل خاتمے کی راہ میں سب سے بڑی رکاوٹ ہے، صاحبزادہ حامد رضا
شیعہ نیوز ( پاکستانی شیعہ خبر رساں ادارہ ) سنی اتحاد کونسل کے چیئرمین صاحبزادہ حامد رضا نے میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کہا ہے کہ پنجاب حکومت دہشت گردی کے مکمل خاتمے کی راہ میں سب سے بڑی رکاوٹ ہے، پنجاب میں کالعدم تنظیموں کے ٹھکانے ختم کرنے کی ضرورت ہے۔
فیصل آباد میں میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے سنی اتحاد کونسل کے چئیرمین کا کہنا تھا کہ دہشت گردوں کے ہمدرد وزیر کو پنجاب کابینہ سے نکالا جائے، صوبے میں رینجرز آپریشن شروع کرنے کا خیر مقدم کرتے ہیں، قوم راحیل شریف سے خوش اور نواز شریف سے ناراض ہے۔
انہوں نے کہا کہ سپیکر قومی اسمبلی کے جانبدارانہ رویے کے بعد انکی اخلاقی ساکھ ختم ہو گئی، ایاز صادق نے شریف خاندان کے ملازم ہونے کا ثبوت دے دیا۔