پاک فوج کا بلوچستان سمیت ملک بھر میں تکفیری دہشتگردوں کے خلاف کامبنگ آپریشن جاری
شیعہ نیوز ( پاکستانی شیعہ خبر رساں ادارہ )پاک فوج اور دیگر قانون نافذ کرنے والے اداروں نے بلوچستان اور پنجاب کے سرحدی علاقے گیاندری میں کامبنگ آپریشن کرتے ہوئے 8تکفیری دہشتگردوں کو واصلِ جہنم کردیا، اس دوران متعدد تکفیری دہشت گرد گرفتار کرلئے گئے، جن کے قبضے سے بھاری اسلحہ و گولہ بارود بھی بر آمد کیا گیا ہے، اس دوران ایک سکیورٹی اہلکار نے بھی جام شہادت نوش کیا۔
پاک فوج کے شعبہ تعلقات عامہ (آئی ایس پی آر) کی جانب سے جاری ہونے والے ایک بیان کے مطابق پاک فوج دیگر قانون نافذ کرنے والے اداروں کے ہمراہ بلوچستان اور پنجاب کے سرحدی علاقے گیاندری میں کامبنگ آپریشن کررہی ہیں۔ آپریشن گیاندری کے علاقے میں کیا گیا ہے۔ آپریشن کے دوران کالعدم سپاہِ صحابہ (اہلسنت و الجماعت) اور کالعدم لشکرِ جھنگوی کے تکفیری دہشت گردوں کو گرفتار کرکے ان کے قبضے سے بھاری مقدار میں اسلحہ و گولہ بارود بھی برآمد کیاگیا ہے، جبکہ اس دوران ایک سکیورٹی اہلکار نے بھی جام شہادت نوش کیا ہے ۔اطلاعات کے مطابق علاقے میں آپریشن جاری ہے، دریں اثناء ملک بھر میں سکیورٹی اداروں نے کومبنگ و سرچ آپریشنز کے دوران 150 تکفیری دہشتگردوں کو گرفتار کرلیا، فائرنگ کے تبادلے میں 3 دہشتگرد جہنم واصل ، 12 زخمی ہو گئے، اسلام آباد سے 34، فیصل آباد سے 96، راجن پور سے 15، بنوں 6 سے تکفیری دہشت گردوں کو حراست میں لیا گیا، حراست میں لئے گئے تکفیری دہشتگردوں سے بھاری مقدار میں اسلحہ، گولہ بارود اور مذہبی لٹریچر بھی برآمد کرلیا گیا۔
کراچی کے علاقے گلشنِ اقبال میں قانون نافذ کرنے والے اداروں کی ایک کاروائی میں کالعدم سپاہِ صحابہ (اہلسنت و الجماعت) کے تین تکفیری دہشتگردوں کو گرفتار کیا گیا۔تکفیری دہشتگردوں کے قبضے سے 2 کلاشنکوف اور پستول برآمد ہوا۔ گرفتار تکفیری دہشتگرد فرقہ وارانہ ٹارگٹ کلنگ اور فورسز پر حملے میں ملوث ہیں۔گرفتار تکفیری دہشتگردوں میں انور عرف موٹا، عبیداللہ اور مستلعین شاہ شامل ہیں۔ بنوں اور اس کے ملحقہ علاقوں میں منڈان پولیس نے تکفیری دہشت گردوں کیخلاف کارروائی کے دوران 10 تکفیری دہشتگردوں کو گرفتار کرلیا، جن کے قبضے سے چار کلاشنکوف، پانچ بندوقیں، 18پستول اور 446 کارتوس برآمد ہوئے۔