پاکستانی شیعہ خبریں

بے گناہ نمازیوں کو خون میں نہلانا کہاں کا اسلام ہے، علامہ اقبال بہشتی

شیعہ نیوز ( پاکستانی شیعہ خبر رساں ادارہ ) مجلس وحدت مسلمین خیبر پختونخوا کے آرگنائزر علامہ اقبال بہشتی نے مہمند ایجنسی میں نماز جمعہ کے موقع پر ہونے والے دھماکے کی شدید الفاظ میں مذمت کرتے ہوئے کہا ہے کہ بے گناہ نمازیوں کو خون میں نہلانا کہاں کا اسلام ہے، دہشتگردوں کیخلاف فیصلہ کن کارروائی کی ضرورت ہے۔ ’’اسلام ٹائمز‘‘ کیساتھ بات چیت کرتے ہوئے ان کا کہنا تھا کہ ملک میں امن کے قیام کیلئے دہشتگردوں اور ان کے سہولت کاروں کو انجام تک پہنچانا ہوگا، مہمند ایجنسی میں ہونے والا دھماکہ قابل مذمت ہے، دہشتگردوں نے خانہ خدا میں بے گناہ نمازیوں کو شہید کرکے بہت بڑا ظلم کیا ہے، مجلس وحدت مسلمین روز اول سے یہ مطالبہ کر رہی ہے کہ دہشتگردوں کیخلاف بلاتفریق کارروائی کی جانی چاہئے۔

 

 

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button