پاکستانی شیعہ خبریں
خیبر ایجنسی: سیکیورٹی فورسز کی کارروائی، کالعدم لشکر اسلام کا دہشت گرد خیال اکبر گرفتار
شیعہ نیوز ( پاکستانی شیعہ خبر رساں ادارہ ) خیبر ایجنسی میں سیکیورٹی فورسز نے چھاپہ مارکارروائی دوران تکفیری دہشت گرد کو گرفتار کر لیا۔ میڈ یا رپورٹس کے مطابق خیبر ایجنسی کیتحصیل باڑہ کے علاقے سپاہ میں سیکیورٹی فورسز نے ایک مکان پر چھاپا مار کر کالعدم لشکر اسلام کے مطلوب دہشت گرد خیال اکبر کو گرفتار کر لیا۔ سیکیورٹی ذرائع کا کہناہےکہ گرفتار ملزم کو مزید تفتیش کے لیے نا معلوم مقام پر منتقل کردیا ہے۔