پاکستانی شیعہ خبریں

کاشف لودھی آئی ایس او پشاور ڈویژن کے نئے میرِ کارواں منتخب

شیعہ نیوز ( پاکستانی شیعہ خبر رساں ادارہ )امامیہ اسٹوڈنٹس آرگنائزیشن پاکستان پشاور ڈویژن کا 43واں سالانہ نویدِ سحر کنونشن 23,24,25 ستمبر کو مدرسہ جامعہ شہید سید علامہ عارف حسین الحسینی پشاور میں منعقد ہوا۔ کنونشن میں مختلف پروگرامات جن میں یونٹس و ڈویژن کے سالانہ ریکارڈ کا جائزہ، نوجوان امید ملت سیمینار، محفلِ مذاکرہ، نویدِ سحر کانفرنس، شبِ شہداء، شہیدِ ملت علامہ سید عارف حسین الحسینی کی جائے شہادت پر اسکاؤٹ سلامی اور دعا و عزاداری کا احسن طریقے سے انعقاد کیا گیا۔

زرائع کے مطابق آئی ایس پاکستان پشاور ڈویژن کے سالانہ نویدِ سحر کنونشن کے آخری پروگرام میں ووٹنگ کے ذریعے نئے ڈویژنل صدر کا انتخاب ہوا۔ جس کے مطابق کاشف لودھی کو سال 2016-17 کے لئے میرِ کارواں بنا لیا گیا۔نومنتخب ڈویژنل صدرکاشف لودھی نے اپنے ابتدائی کلمات میں کہا کہ ٓائی ایس او پاکستان کا الہٰی کارواں ہمیشہ کے لئے ملت کے نوجوانون کی تعلیم و تربیت اور دینِ مبین کی سربلندی اور مملکت خدادِ پاکستان کی ہر حوالے سے حفاظت کرنے میں صفِ اول رہے گا۔ آج ہم یہ تجدیدِ عہد اور اس عزم کا ارادہ کرتے ہیں کہ خط قائدِ شہید اور دیگر شہداء کی طرف سے جو ہمیں ملا سبق ہے اُس پر ہمیشہ چلنے کی بھرپور کوشش کریں گے۔

کاشف لودھی کا مزید کہنا تھا کہ نوجوانوں کی زندگیوں کو تعلیمات قرآن اور سیرتِ معصومین (ع) کے مطابق استوار کرنے کی کوشش کرتے رہیں گے۔ اور بنیادی اہداف کے حصول کی بھر پور کوشش کریں گے۔ محرم الحرام میں پہلے کی طرح اس سال بھی آئی ایس او پاکستان کے نوجوان جلوسِ عزاء کی سیکیورٹی، حقیقی عزاداری کے قیام میں بھرپور کردار ادا کرینگے اور ملت کے دُشمن عناصر کو ناپاک عزائم میں ناکام بنائیں گے۔

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button