پاکستانی شیعہ خبریں

اسکولوں میں بہتر تعلیمی نظام سے مثبت نتائج نکلیں گے، عباس علی

شیعہ نیوز ( پاکستانی شیعہ خبر رساں ادارہ )مجلس وحدت مسلمین کوئٹہ ڈویژن کے سیکرٹری جنرل عباس علی نے تعلیم کو ترقی کیلئے ضروری اور طلباء کو ملک کا عظیم سرمایہ قرار دیتے ہوئے کہا ہے کہ طلباء اپنی تعلیم پر توجہ دیں۔ قوم کے جوانوں کا پڑھائی کی طرف رجحان خوش آئند ہے

زرائع کے مطابق کوئٹہ میں ایک تقریب سے خطاب کرتے ہوئے عباس علی نے کہا کہ کسی بھی قوم کو اپنی کامیابی کیلئے باشعور عوام اور تعلیم یافتہ افراد کی ضرورت ہوتی ہے۔ سماج کی یہی اکائیاں بڑے سرمایوں کا کام کرتی ہیں اور تعلیم کے حصول کے بعد طلباء کل کو معاشرے کے اہم ارکان ہوتے ہیں اور اسکولوں میں بہتر تعلیمی نظام سے مثبت نتائج نکلیں گے۔ انہوں نے مجلس وحدت مسلمین کے مرکزی رہنماء اور رکن صوبائی اسمبلی آغا رضا کی خدمات کا تذکرہ کرتے ہوئے کہا کہ ایم پی اے آغا رضا نے تعلیم کی بہتری کیلئے کافی جدوجہد کی ہے۔ علاقے کے اسکولوں کو ضروریات کی اشیاء فراہم کر دی گئی ہیں، تاکہ طلباء ان سے فائدہ اٹھا سکیں۔ انہوں نے کہا کہ شعبہ تعلیم کے علاوہ بھی دیگر ضروریات کیلئے کام کیا گیا ہے، علاقے میں عوامی مسائل حل ہو رہے ہیں اور مختلف پروجیکٹس عوامی فلاح و ملکی ترقی کیلئے کئے جارہے ہیں۔

مجلس وحدت مسلمین کوئٹہ ڈویژن کے سیکریتری جنرل عباس علی نے مزید کہا کہ ہمارے سیاسی مخالفین غلط افواہیں پھیلانے میں مصروف ہیں اور مسلسل کوششیں کر رہے ہیں کہ کسی طور ہماری جماعت اور ہمارے نمائندوں کو بدنام کریں، مگر وہ کبھی کامیاب نہیں ہو پائیں گے۔

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button